تازہ تر ین

جس کا دل چاہتا ہے لانگ مارچ کرلے ہم استقبال کے لیے تیار ہیں:شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جس کا دل چاہتا ہے لانگ مارچ کرلے ہم استقبال کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو آگے لے کرجائیں گے، وہ معیشت کو بھی بہتر کریں گے، عمران خان کی وجہ سے پولیس کو پہلی مرتبہ عزت ملنے جارہی ہے، 23 دسمبر کو وزیراعظم پولیس لائنز میں تقریب میں شرکت کریں گے

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا ہے، 100 دن میں وزارت داخلہ میں تبدیلی ہوگی، اس وقت 10 ممالک میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا کا انتظام ہے، دنیا بھر میں وزارت خارجہ سے مل کر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھجوائیں گے۔ ایک لاکھ شناختی کارڈ روز جاری ہوں گے جب کہ پہلا مفت ہوگا، تمام تحصیلوں میں شناختی کارڈ دفاترکھولے جائیں گے، جو تحصیلیں رہ گئی ہیں وہاں ہر ہفتے ایک دفتر کھولیں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے، جنہیں استعفے فروری میں دینے ہیں وہ کل دے دیں شوق پورا کریں، جس کا دل چاہتا ہے آ جائے لانگ مارچ کرے، ہم استقبال کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت نے یکم فروری کو لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔

 پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ یکم فروری سے لانگ مارچ ہوگا، عوام ابھی سے تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چندہ مہم شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے اخراجات کا معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے مریم نواز کی جانب سے ن لیگ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے چندہ مہم میں حصہ ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مریم نواز چندہ مہم کے سلسلے میں پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کریں گی، ان کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی رہنما بھی ہونگے۔

ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے چندہ مہم کے سلسلے میں ورکرز کنونشن اور ریلیوں کو حتمی شکل دے دی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ان ریلیوں سے خطاب بھی کرینگی اور چندہ بھی جمع کریں گی۔

چندہ جمع کرنے کا فیصلہ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس فنڈ سے لانگ مارچ کے اخراجات پورے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت میں ہمارا خون شامل ہے، اس کا دفاع کریں گے، مذاکرات کا وقت گزر چکا اب اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یکم فروری سے لانگ مارچ ہوگا، عوام ابھی سے تیاریاں شروع کردیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain