تازہ تر ین

ماحولیاتی آلودگی کے مسائل ختم کرنا ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس کو ٹھیک کرنا ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے۔

بلین ٹری ہنی انیشی ایٹو پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے سامنے آج سب سے بڑے چیلنجز میں اپنے ملک کے ماحولیات کا دھیان رکھنا ہے، انگریز نے جو جنگلات بنائے تھے وہ ہم نے ختم کردیا ہے اور دریاؤں کو آلودہ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیرزمین پانی آلودہ ہوتا جارہا ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ سندھ میں 70 فیصد زیر زمین پانی آلودہ ہے، ہوا کو آلودہ کردیا اورلاہور میں خاص طور پر سردیوں میں آلودگی خطرے سے بھی اوپر جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے بدترین متاثرین ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہوگا جو آگے ہمارے لیے ایک چیلنج ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے جو بھی آیا اس نے اپنے 5 سال اور الیکشن کا سوچا اورکسی نے آگے کا نہیں سوچا کہ کس طرح کا پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے اورمیری حکومت پر سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے جو مسائل آئے ہیں وہ ٹھیک کریں، جنگلات کو بڑھائیں اورفضائی آلودگی کو بھی ٹھیک کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایک ارب درخت لگانے کا کامیاب تجربہ ہوا اور اس کی آڈٹ باہر کی کمپنیوں اور ورلڈ اکنامک فورم نے اپنی طرف سے تصدیق کرکے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب جو نیا اقدام ہے اس پر امین اسلم اور ساتھ ہی گورنر کےپی شاہ فرمان کو بھی کریڈٹ دیتا ہوں کیونکہ اس سے مقامی لوگوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنے جنگلات کو شہد کی پیداوار کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ زبردست ہے کیونکہ اس سے مقامی لوگوں کو فوری طور پرروزگار ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پاکستان کی برآمدات بہت کم ہے اورجب کوالٹی کی منظوری دی جائے گی تو اس کو ہم برآمد کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain