وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ طبیعت روز بروز بہتر ہو رہی ہے – ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق آئسولیشن میں ہوں تاہم صوبے کے ضروری انتظامی امور گھر سے باقاعدگی سے نمٹا رہا ہوں – صحت یابی کیلئے دعاؤں پر عوام کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں اجتماعات کرنا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اپوزیشن کے عوامی اجتماعات کے باعث کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا- ہمیں بحیثیت قوم اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے -عوام کی زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے – وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کورونا ایس او پیز پر من وعن عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے- متعلقہ محکمے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے موثر اقدامات کریں – کابینہ کمیٹی صورتحال کو مانیٹر کرتے ہوئے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائے- دوسری لہر شدت اختیار کررہی ہے، عوام سے احتیاط کی اپیل ہے- کورونا سے بچاؤ کے لئے کسی کوبھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے- حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہی کورونا وائرس سے نمٹنے کا موثر ذریعہ ہے۔ سردار عثمان بزدارنے یوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان‘ پولیس،انتظامیہ اور قانو ن نافذ کرنیوالے اداروں کو شاباش دی ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ قیام امن سے متعلقہ تمام ادارے بہترین کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متعلقہ اداروں اور حکام نے شاندار طریقے سے فرائض سرانجام دیئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کے باعث صوبے بھر میں یوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہوئیں۔نئے پاکستان میں مسیحی برادری نے محفوظ اوربہترین ماحول میں کرسمس کی تقریبات منائیں۔ یوم قائدؒ کی تقریبات کیلئے بھی شاندار انتظامات کئے گئے، جس پر میں متعلقہ اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں اورتقریبات کے دوران ایس او پیز پر عمل کرنے پر مسیحی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔






































