راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں ہرنائی کے قریب شارق کے علاقہ میں ایف سی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشتگردوں سے لڑتے 7اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں ہرنائی کے قریب شارق کے علاقہ میں ایف سی پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا، گذشتہ رات ہونے ولے حملہ میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 7 ایف سی جوان شہید ہوگئے۔ نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، سپاہی عبدالوکیل ، سپاہی زیر زمان، سپاہی جمال، عبدالرؤف اور فقیر محمد بھی شہداء میں شامل ہیں ۔آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولیاں تحویل میں لے لی گئیں ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے علاقہ کو گھیرے میں لے کر فرار کے تمام راستے مسدود کر دئیے گئے ہیں اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانہ پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا امن کسی کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے






































