تازہ تر ین

پی پی کا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا خوش آئند، امید ہے (ن) لیگ بھی حصہ لیگی، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کی طرح ہیں، ان کا پلان اپوزیشن کو بند گلی میں لے جانےکا ہے۔ 

طورخم دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا خوش آئند ہے، امید ہے (ن) لیگ بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی، مولانا فضل الرحمان کی تو کوئی سیٹ نہیں، وہ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کی طرح ہیں، ان کا قومی سیاست میں کوئی کردار نہیں رہا، مولانا کا پلان اپوزیشن کو بند گلی میں لے جانےکا ہے، سمجھ دار سیاستدان کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتا اور نہ کبھی بندگلی میں داخل ہوتا ہے، آج ہونی ہے کل ہونی ہے بالآخر بات چیت ہونی ہے، مولانا فضل الرحمان سے کہتاہوں کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا ، آج بھی کہتا ہوں اگر آپ وفا کریں گے تو ہم بھی وفا کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16 فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہوگا،منسوخ تصور ہوگا، نوازشریف کو واپس لانے کیلئے پوری کوشش کی جا رہی ہے، برطانوی حکومت کےساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہے،  عمران خان مافیا کے خلاف ننگی تلوار لے کر لڑرہے ہیں، آٹا چوروں کےخلاف بھی لڑ رہےہیں، اس سال مہنگائی ختم کرکے دم لیں گے،  وہ اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری تنظیمو ں کو بند کرنے پر غور کررہے ہیں، انڈین کرونیکل کے نام سے 15سال سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سیاسی جماعتوں کو مکمل آزادی ہے مگر عسکری قوت کے خلاف آزادی نہیں،   فوج کے خلاف غیرشائستہ زبان پر قانون حرکت میں آئے گا، کسی کو پاک فوج کے خلاف بات کی اجازت نہیں دیں گے، سیاست میں ملوث این جی اوز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain