اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا لانگ مارچ کا پلان بالکل ہے، لانگ مارچ ہوگا، لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان لوگوں کی سہولت اور موسم کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ استعفے ضرور ہوں گے، 31جنوری تک اگروہ عزت سے جانے پرراضی نہیں توعوام کوئی اورفیصلہ کریں گے۔
علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مچھ میں فرقہ ورانہ دہشت گردی کی قابل مذمت واردات وفاقی اور صوبائی حکومت کی سنگ دلی، بے حسی اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ کام آتا ہے اور نہ ہی زخموں پر مرحم رکھنا آتا ہے، ایسی حکومت کو عوام پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں، پوری قوم کی ہمدردیاں اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہیں۔