وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزرا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اجلاسوں میں غریب عوام کے مسائل پر گفتگو نہیں کرتے بلکہ یہ بات ہوتی ہے کہ حکومت سندھ کی برائی کیا کی جائے کیونکہ صادق و امین کے چمچے سندھ کی ترقی دیکھ نہیں سکتے۔
کراچی میں نجی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ وفاق وزرا پھر میڈیا پر بھی یہ رپورٹ کرتے ہیں اور پھر میڈیا پر اس کا شور مچ جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میڈیا کو وزرا کی متنازع باتیں درکار ہوتی ہیں اور پھر ایک شور برپا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں سندھ کے دشمن اور یہ چمچے اپنی اپنی بکواس شروع کردیتے ہیں۔
انہوں نے کراچی کے حوالے سے کہا کہ ابراہیم حیدری اور عمر کالونی کے روڈ بھی پراجیکٹ میں شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں مختلف مقامات پر سڑکوں کی استری کے لیے 5 کروڑ روپے دیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نیبر ہوڈ امپر دومنٹ پراجیکٹ میں ککری گراؤنڈ کو شامل کیا ہے۔