تازہ تر ین

سراج الحق کی سپریم کورٹ سے براڈ شیٹ کیس پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے سپریم کورٹ سے براڈ شیٹ کیس پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

سراج الحق نے منصورہ میں پہلے تربیتی سیشن سے پشتو زبان میں خطاب کیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وہ حکومت پر پھٹ پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کیس پر عوام کو بتایاجائے یہ کیا ہے؟ براڈ شیٹ پر پی ڈی ایم اور حکومت کامیاب لیکن 22 کروڑ عوام ناکام ہوگئے۔

سراج الحق نے پی آئی اے کو بدنام کرنے کی ذمہ داری حکومت پر ڈال دی اور کہا کہ ملائیشیا میں پی آئی اے جہاز کا پکڑا جانا خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے، ڈر کے مارے اب لوگ پی آئی اے کے جہاز میں نہیں بیٹھتے کہ کہیں انہیں اتار ہی نہ لیاجائے۔

مہنگائی پر امیر جماعت اسلامی کا کہناتھاکہ آٹا، چینی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے والے اداروں پر حکومت کا کنٹرول ختم ہوچکا، وزیراعظم خوشحالی کی تعریف کریں کہ خوشحالی کس کو کہتے ہیں؟

ان کاکہناتھاکہ غریب آدمی 40 اقسام کے ٹیکسز دیتا ہے، پاکستان، دنیا میں تماشا بن گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain