Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
    • جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
    • ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
    • اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
    • گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
    • تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت
    • دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت
    • جل بائیڈن نے جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک تفصیلات شیئر کر دیں
    • اسرائیل کو آج رات جواب دے دیا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
    • ایران مزید میزائل نہ چلائے، مذاکرات کی میز پر واپس آئے، امریکی صدر
    • ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل
    • سپر ہٹ بالی وڈ فلم ‘نو انٹری’ کا سیکوئل بننے کو تیار، ہدایتکار نے تصدیق کردی
    • گلگت بلتستان میں تیرکی بارش، پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کرابھر رہی ہے، بلاول
    • شاہین آفریدی کو مستقل طور پر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ
    • ملک بھر میں شدید گرمی، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کی پنجاب سے ایک سیٹ بڑھے گی، وزیر داخلہ

    By Daily Khabrainجنوری 23, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کوئی عمران خان سے پیچھے نہیں ہٹ رہا اور پنجاب میں سیٹ کم ہونے کے بجائے ایک سیٹ بڑھے گی۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے کوئی پیچھے نہیں ہٹ رہا، سینیٹ کے الیکشن میں تحریک انصاف کی ایک آدھی سیٹ بڑھے گی، یہ تو عمران خان کا بڑا پن ہے کہ وہ کہتا ہے کہ خفیہ ووٹ ہو جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری بات ریکارڈ کر لیں کہ جو لوگ یہ سوچے بیٹھے ہیں کہ عمران خان اس لیے جا رہا ہے سپریم کورٹ میں تاکہ ووٹ نہ کم ہوں تو پنجاب میں سیٹ کم ہونے کے بجائے ایک سیٹ بڑھے گی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے اور مودی کو ہٹلر اور مسولینی کے مترادف قرار دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ پر جسٹس عظمت ان کو قبول نہیں ہے تو بتائیں کون قبول ہے، جسٹس افتکار قبول ہے، جسٹس قیوم قبول ہے، جسٹس عظمت سعید ایک غیرمعمولی جج ہیں جن کا بہترین ریکارڈ ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس کیس کا بڑے پیمانے پر فیصلہ ہونا ہے، ابھی اس کیس میں سے چیزیں نکلنی ہیں، 45 دن سے تین مہینے میں اس کے حقائق سامنے آئیں گے، آخر میں فیصلہ ہوگا کہ اس کیس نے کیا رخ اختیار کرنا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی 85 سے 100 ملین ڈالر کی نئی جائیدادیں سامنے آنے والی ہیں اور اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اس کا تعلق چاہے کسی بھی طرف سے کیوں نہ ہو، اس کو پھکی ملنی چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمٰن ویسے ہی ان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، وہ خراب ہوں گے، میں سمجھتا ہوں کہ فضل الرحمٰن نے اسرائیل، کشمیر، ختم نبوت کے نام پر اس قوم کا بڑا وقت ضائع کیا ہے، اس ملک میں کسی کی جرات ہے کہ وہ ان چیزوں کے خلاف ہو سکے۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ جب دینی طاقتوں نے رائفل اٹھائی ہوئی تھی تو مولان فضل الرحمٰن پرویز مشرف سے ملا کرتے تھے اور ان کے ساتھ تھے، میں ان اجلاسوں میں موجود ہوتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ آئین اور قانون کے دائرے میں ہوا تو ہم بھی ان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کریں گے، جس طرح سے وہ الیکشن کمیشن پر آئے ہیں اگر اس طرح آئیں گے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    ایک اور سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو بالغ ہو گئے ہیں، انہوں نے ٹھیک کہا ہے کہ ان جلسوں سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور جب آدمی سچ بولنے لگتا ہے تو لاہور کا میڈیا کے اس راستے میں رکاوٹیں کھڑے کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا کیس سنجیدہ نوعیت کا ہے اور اس میں شہادتوں پر منحصر ہے کہ کیس کا کیا نتیجہ نکلے گا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.