تازہ تر ین

شمالی وزیرستان میں 2کمانڈرز سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز کے دوران 2 کمانڈرز سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی اور خیسور میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیے گئے۔

ہلاک دہشت گرد کمانڈرز سید رحیم عرف عابد اور کمانڈرسیف اللہ نور کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔ ہلاک دہشت گرد کمانڈر سید رحیم 2007ء سے دہشت گردی کے 17 واقعات میں ملوث تھا۔

دہشت گرد کمانڈر سید رحیم وانا اور میر علی میں خودکش دھماکوں کے مراکز کا انچارج تھا۔ دشمن ایجنسیز نے ٹارگٹ کلنگ اور نئے دہشت گردوں کی بھرتی اور انہیں منظم کرنے کا کام سونپا تھا جبکہ میرعلی میں 4 ملکوں، 3 انجینئرز اور متعدد باردوی سرنگ دھماکوں میں ملوث تھا۔

سیف اللہ نور خیسور میں سیکیورٹی فورسز پر باردوی سرنگ دھماکوں میں ملوث رہا۔

اس سے قبل 18 جنوری کو پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا تھا۔

دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے۔ دہشت گردوں نے گزشتہ سال 14 اکتوبر 2020 کو سیکیورٹی فورسز پر حملے میں کیپٹن عمر فاروق چیمہ، 2 جے سی اوز اور 3 سپاہیوں کو شہید کیا تھا۔ حملے میں 4 سپاہی بھی زخمی ہوئے تھے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain