لاہور (خبریں، چینل۵ ویب ڈیسک)آلودگی کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کا سخت اقدام پاکستانی صنعتکاروں کی ہٹ دھرمی معیشت کیلئے خطرناک۔کیمیکل ملا پانی زرعی زمین، ندی اور دریاﺅں میں پھینکا جاررہا، انسانی زندگی، آبی حیات کیلئے خطرہ ۔ ماحولیاتی قوانین کے تحت بھی صنعتوں کے پانی کی ٹریٹمنٹ لازمی ہے۔ لیکن اسے نظرانداز کردیا جاتا ہے۔ عالمی درآمد کنندگان نے ان صنعتوں پر پابندی لگائی جو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔