تازہ تر ین

سی پیک کی نگرانی کیلئے پاک-چین مشترکہ پارلیمانی پینل کے قیام پر اتفاق

بیجنگ اور اسلام آباد نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مؤثر نگرانی کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور چینی قومی پیپلز کانگریس (این پی سی) کے چیئرمین لی ژانشو نے بدھ کے روز ورچوئل اجلاس کے دوران یہ فیصلہ لیا اور اپنی پارلیمنٹ کے سیکریٹریز کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے جاری کردہ ایک سرکاری اعلان کے مطابق ورچوئل میٹنگ کووڈ 19 وبائی بیماری کے خاتمے کے بعد دونوں پریذائیڈنگ افسران کے مابین پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ تھا، اس میں کہا گیا کہ مشترکہ کمیٹی کے قیام سے متعلق تجویز اسد قیصر کی طرف سے آئی ہے۔

اسد قیصر اور لی ژانشو نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں پارلیمانوں کے مابین پارلیمانی اور معاشی تعاون سے موجودہ دوطرفہ تعلقات کو تقویت ملے گی، انہوں نے قائمہ کمیٹیوں کے ساتھ ساتھ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ پر باہمی رابطوں کے ذریعے پارلیمانی تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

اسپیکر نے کہا کہ بلاشبہ سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ایک لائف لائن ہے اور سی پیک منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کی سرگرمی میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو چکی ہیں اور رشاکئی اسپیشل اکنامک زون جلد فعال ہوجائے گا جو خاص طور پر خیبر پختونخوا اور ملک میں عام طور پر روزگار کی فراہمی کے علاوہ معاشی سرگرمیاں پیدا کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain