تازہ تر ین

قانونی حمایت پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں، پاک فوج کی قربانیوں سے خطے میں امن آرہا ہے، یمنی سفیر متاہر الشابی کاخبریں کو خصوصی انٹرویو

اسلام آباد (خبریں، چینل۵ ویب ڈیسک) پاکستان میں یمن کے سفیر محمد متاہر الشابی نے کہا ہے کہ یمن کے عوام جنگ کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ حوثی باغی یمن میں سکولوں اوردیگر شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ عالمی برادری حوثی باغیوں پر کیے جانے والے حمملوں پر تو اعتراض کرتی ہے لیکن حوثی باغیوں کی جانب سے یمن کے عوام کے خلاف کی جانی والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز نہیں اٹھاتی۔ حوثی باغی اس وقت یمن کے درالحکومت سمیت 90 فیصد آبادی کے اوپر قابض ہیں۔ یمن کی قانونی حکومت کو جی سی سی ممالک کی بھرپور سپورٹ حاصل کرتا ہے۔ لیکن حوثی باغیوں کو بھی بیرونی امداد حاصل ہے۔ پاکستان یمن کی قانونی حکومت کی حمایت کرتا ہے اس پر ہم پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ان کوششوں کو کوئی نتیجہ نہیں سکا۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے۔ سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے امید ہے اس منصوبے کے نتیجے میں پاکستان آئندہ دس سالوں تک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوجائے گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain