تازہ تر ین

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کردیا

آئی جی سندھ کی تبدیلی کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، وفاق کو کوئی انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے، سندھ میں گورنرراج لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے، ایسا بالکل نہیں سوچ رہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی پریس کانفرنس

کراچی (ویب ٖڈیسک ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، آئی جی سندھ کی تبدیلی کیلئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ہے، وفاقی حکومت کو کوئی انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے، گورنرراج لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے، وفاق اور گورنر سندھ ایسا بالکل نہیں سوچ رہے، ہماری کوشش ہے کہ سندھ میں مظالم کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے انتہائی قدم آئی جی کی تبدیلی ہوسکتی ہے، چیف سیکرٹری اور آئی جی دونوں وفاق کے نمائندے ہیں، وہ یہ نہ سمجھیں کہ ان کا وفاق سے رابطہ ختم ہوگیا ہے، ان کو پارٹی نہیں بننا چاہیے بلکہ وفاق کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہیے، میں نے وزیراعظم کو آئی جی سندھ کیخلاف خط لکھ دیا ہے،مشتاق مہر کو جب تعینات کیا گیا تو اس وقت بھی یہی تھا کہ سیاسی کام کریں گے، لیکن وہی ہوا جس کا خطرہ تھا، انہوں نے کہا کہ گورنر راج کا کوئی سلسلہ نہیں ہے، نہ ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے، آئی جی سندھ فرائض کی انجام دہی میں بالکل ناکام نظر آئے ہیں ۔

پنجاب میں بالکل کوئی پولیس گردی نہیں ہورہی ہے، جبکہ سندھ میں ایسے پولیس گردی کے واقعات ہیں جو رپورٹ بھی نہیں ہوتے۔ حلیم شیخ پورے سندھ کی بات کرتا ہے، لیکن جب ان کو اٹھا کر جیل میں ڈال دیا جائے تو پھر بات تو ہوگی۔ دوسری جانب  وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور حلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو حلیم عادل شیخ پرپولیس تحویل میں تشدد اور غیر انسانی برتاؤ کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے شکایت کی سندھ پولیس آئی جی کی سربراہی میں جانبداری کامظاہرہ کر رہی ہے، آئی جی سندھ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain