تازہ تر ین

امتنان شاہد کی ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد وقار الدین سے ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایڈیٹر خبریں گروپ اور سی ای او چینل۵ امتنان شاہد نے ڈی آئی جی سکیورٹی وقارالدین کے ساتھ اسلام آباد میں ان کے دفتر ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد کی سیکورٹی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی آئی جی وقارالدین نے امتنان شاہد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلاحکومت اسلام آباد ، انتہائی پرامن شہر ہے لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ غیر ملکی سفارتکاروں کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد محفوظ ترین شہر ہے۔ ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع غیر ملکی سفارتخانوں اور سفارتکاروں کی سیکورٹی کیلئے اسلام آباد پولیس نے غیر معمولی انتظامات کر رکھے ہیں۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کی وجہ سے اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس ایک ماڈل پولیس ہے۔ پولیس کے شعبے میں اصلاحات کے خوش آئند نتائج برآمد ہوں گے۔ ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی پولیس کی کارکر دگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال دیگر شہروںکی نسبت بہتر ہے۔ ڈی آئی جی سکیورٹی کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو امتنان شاہد نے تسلی بخش قرار دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain