تازہ تر ین

وزیراعظم اعتمادکا ووٹ نہ لے سکے تو کابینہ فارغ ہوجائیگی: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہفتے کو وزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو کابینہ فارغ ہو جائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر اعتماد کا ووٹ نہ ملنے پر کابینہ فارغ ہوتی ہے تو عمران خان اگلے وزیراعظم کے انتخاب تک کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے سینیٹ انتخابات میں غیر جانبدار رہے جب کہ آصف زرداری کے اس بیان میں صداقت ہے کہ ان کے اندازے سے کم لوگ بکے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ سے پہلے پنجاب کی طرف جائے گی، امید ہے پرویز الہٰی عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

واضح رہےکہ سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اجلاس 6 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain