تازہ تر ین

سعودی عرب کا کورونا ایس او پیز کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث نافذ العمل کورونا ایس او پیز کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں سعودی وزارت داخلہ کا بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق اب 7 مارچ سے کورونا ایس او پیز کے تحت پابندیوں میں توسیع نہیں ہوگی۔

سعودی وازرت داخلہ کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس میں ٹیبل سروس بحال کی جارہی ہے اور سنیما گھروں و اسپورٹس سینٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وازرت داخلہ کے مطابق سماجی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد شرکت کر سکیں گے۔

وزارت داخلہ نے  یہ بھی کہا کہ آئندہ مرحلے میں ماسک اور سماجی فاصلے جیسی  پابندیوں پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لیے چھاپے بڑھا دیے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain