آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہور کور کا فیلڈ میں دورہ کیا اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ لی ۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فیلڈ میں لاہورکورکا دورہ کیا، انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے دفاع کو برقرار رکھنے والے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ہلکی ہتھیاروں سے فائرنگ کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلٰی تربیت کے معیار کی تعریف کو سراہا، آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کو اپنے پیشے پر توجہ مرکوز رکھنے اور بدلتے ہوئے خطرات سے آگاہ رہنے کی تلقین کی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ مہارت اور وسیع تربیت تمام چیلنجوں کے خلاف مؤثر جواب کو یقینی بناتی ہے، اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔