لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ بھاری ہونا سب کو سب کو آتا ہے لیکن بات اصولوں پر چلنے کی ہے۔ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی جدو جہد کو نقصان پہنچایا۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پییلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب کروانے کے عمل پر شدید تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت افسوس ہواکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک چھوٹے اور بے فائدہ سے عہدےکےلیےجمہوریت کی جدو جہد کو نقصان پہنچایاگیا، عوام دیکھ رہےہیں کہ کون کس کےساتھ ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہےصف بندی ہوگئی ہےاور واضح ہوچکا ہے کہ ایک طرف لوگ آئین اور قانون کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور دوسری طرف لوگ چھوٹے چھوٹے فائدے کیلئے بیانیے کو روندر ہےہیں۔
مریم نواز نے نام لئے بغیر اور پیپلز پارٹی کا نعرہ “ایک زرداری سب پر بھاری” دہرائے بغیر طنز کیا کہ میں اورمیاں صاحب اصول قربان کردیں توپورےپاکستان پربھاری ہوسکتےہیں، بھاری ہونا سب کو آتاہے،اصل بات اصول پرچلنےکی ہے۔