تازہ تر ین

پاکستان یوکرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین کے ساتھ تعلقات، ہر شعبے میں تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یوکرین کے سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک یوکرین دفاعی تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں یوکرین کے سفیر نے خطے کے امن و استحکام بالخصوص افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

یوکرین کے سفیر سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یوکرین کے ساتھ تعلقات، ہر شعبے میں تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain