تازہ تر ین

روس کا غیرقانونی طور پر مقیم تارکین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

ماسکو: روس کی حکومت نے  ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین کو بڑا ریلیف دینے کی تیاری شروع کردی۔

روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے غیرقانونی طور پر مقیم تارکین کو قانونی  شہریت دینے کا بل تیار کرلیا جس کو کابینہ سے جلد منظور کروائے جانے کا امکان ہے۔

روسی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ بل روس میں غیرقانونی طور پر مقیم  اور  انتہائی مشکل حالات میں زندگی بسر کرنے والے غیرملکی شہریوں کو شہریت یا قانونی حثیت کے قیام کے طریقہ کار اور شرائط کا تعین کرے گا۔

وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایا کہ اس اقدام سے وہ تمام افراد جو تارکین وطن کے لئے قائم کردہ قواعد کی خلاف ورزی کے ساتھ روس میں مقیم ہیں جب نیا وفاقی قانون نافذ ہوجائے گا تب انھیں روس میں قانونی حیثیت طے کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان شہریوں پر انتظامی اقدامات کا اطلاق نہیں کیا جائے گا اور پہلے  نافذ کیے گئے قوانین کو منسوخ کردیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے مطابق قومی مائیگریشن پالیسی کے تصور کے نفاذ سے کسی بھی ملک سے روس ہجرت کرنے والوں کو قانون کے ضابطہ میں عمل درآمد کے لیے پیش کیا گیا تاکہ کام تیزی سے ہو۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے اس بل کے تصور کو منظور کرلیا ہے، صدر کی منظوری ہوگی جس کے بعد اسے نافذ کردیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain