تازہ تر ین

پاکستان میں جدید صحافت کے بانی ضیاءشاہد انتقال کر گئے،

لاہور (خبریں، چینل۵ ویب ڈیسک) بانی خبریں میڈیا گروپ ضیاءشاہد انتقال کر گئے۔ چیف ایڈیٹر خبریں گروپ ضیاءشاہد پاکستان میں جدید صحافت کے بانی تھے، کافی عرصے سے علیل تھے۔ چند روز سے لاہور کے پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ گذشتہ روز ان کا دل کا آپریشن کیا گیا۔ مگر وہ جانبر نہ ہوسکے ان کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے 4 بجے ماڈل ٹاﺅن این بلاک کرکٹ گراﺅنڈ میں ادا کی جائیگی۔ ان کی وفات سے صحافت کا 50 سالہ عہد اختتام پذیر ہوا۔ ضیاءشاہد نے صحافتی دنیا میں 50 سال انقلاب برپا کیا۔ جدید صحافت کے بانی تھے۔ جرات مندانہ صحافت ان کا طرہ امتیاز رہا۔ ان کے بے لاک تبصرے، جاندار ٹی وی پروگرام ان کی اعلیٰ صحافتی صلاحیتوں کے آئینہ دار تھے۔ آپ 30 سے زائد کتابوں کے مصنف تھے۔ آپ عہد حاضر کے قدآور صحافی تھے۔ جس کا عتراف ہر سطح ر کیا گیا۔ آپ نے اپنے کیرئیر کے دوران دنیا کی نامور شخصیات کے انٹرویو کیے اور وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پر ساتھ جاتے رہے۔ آپ کی صحافتی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔ 4 جنوری 1945 کو گڑھی یاسمین ضلع شکارپور سندھ میں پیدا ہوئے۔ بھٹو دور میں شاہ قلعہ کے مہمان بنے اور سات ماہ تک جیل میں آزادی صحافت کے جرم میں سزا کاٹی۔ شعبہ صحافت میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں پرویز مشرف کے دور میں اعلیٰ سول اعزاز ستارہ امتیاز بھی مل چکاہے جبکہ سی پی این ای کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف کے ہاتھوں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی ملا2 بار سی پی این ای کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain