تازہ تر ین

کورونا وبا؛ کینیڈا نے بھارت کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

اوٹاوا: کینیڈا نے کورونا احتیاطوں کے پیش نظر بھارت اور پاکستان سے آنے اور جانے والی تمام پروازوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ عمر الغابرا نے اعلان کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے لیے فضائی آپریشن 30 روز کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ تجارتی اور مسافر بردار پروازوں پر یہ پابندی ان ممالک میں کورونا کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کے لیے کارگو پروازیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ مسافر بردار پروازوں پر بھی یہ پابندی عارضی ہے لیکن ہم مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور اسی کی بنیاد پر آئندہ بھی فیصلے کریں گے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت سے کینیڈا آنے والے تمام مثبت کیسز میں سے نصف تعداد بھارتیوں کی ہے جبکہ پاکستان سے آنے والی پروازوں  میں بھی کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ دوہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں، اسی طرح پاکستان میں نئے کیسز میں اضافے کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کیلیے فوج کو طلب کرنے کا عندیہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain