اہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایسے انسان کےبارےمیں سوال کریں جس کی کوئی قانونی حیثیت ہو۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم میں کوئی نیا اتحاد نہیں ہورہا، پی ڈی ایم کا فیصلہ تھا رمضان کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، عدم اعتماد کی تحریک کیلئے ہمیں نمبرکی کوئی ضرورت نہیں، یہ منصوبے بناتے جارہےہیں جو پہلے کی طرح ناکامی سے دوچارہورہےہیں، آپ نے جیسا کیا اس سے زیادہ آپ نے بھرا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی نے وہی مؤقف اپنایا ہے جو ن لیگ اور میرا مؤقف ہے، پیپلزپارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس کا جواب ابھی تک ہیں آیا ، شاہد خاقان نے بالکل صحیح بات کی ہے۔
عشائیہ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا شہبازشریف نے عشائیہ بطوراپوزیشن لیڈر دیا اس کا پی ڈی ایم سے تعلق نہیں، عشائیہ پارلیمنٹیرینز کیلئے تھا ، شہبازشریف کے ہوتے میری موجودگی نہ ہونےکوایشو نہ بنایاجائے۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قدرت کاعمل پوری دنیادیکھ رہی ہے، فیگرزمیں ردوبدل کرکےجھوٹ بولاجارہاہےکہ گروتھ اتنی ہے، یہ ایسا جھوٹ ہےکہ ان کےاپنےلوگ ماننےکوتیارنہیں، مہنگائی نے لوگوں کی زندگیوں کو عذاب میں مبتلا کردیاہے۔
مریم نواز نے چوہدری نثار کے حلف پر جواب دیتے ہوئے کہا حلف اٹھانےوالاجانے،ہماراکیاہے، چوہدری نثارکا مسلم لیگ ن سے کیا تعلق ہے، ایسے انسان کے بارے میں سوال کریں جس کی کوئی اپنی یا قانونی حیثیت ہو۔