وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے شوگر اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 22 جون کو طلب کر لیا۔
ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر شہباز شریف 22 جون کو پیش نہ ہوئے تو اُن کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔
نوٹس میں شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ آپ کو رمضان شوگر ملز میں چھوٹے ملازمین کےکھاتوں میں جانے والے 25 ارب روپے پرجوابات دینے ہیں، کیا آپ کو رمضان، العربیہ شوگرملز اور دیگر جعلی اکاؤنٹس میں بھیجے اور نکالے گئے 25 ارب روپے کا علم ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو دو دفعہ سوالنامہ بھجوایا گیا، آپ نے جواب نہیں دیا، جنوری 2021 میں آپ کو دوبارہ یاد دہانی کرائی گئی آپ نے کہا عطا تارڑ آپ کے جوابات جمع کروائیں گے مگر جواب جمع نہیں ہوئے۔