وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ نہ افغان طالبان کے ترجمان ہیں نہ وکیل، افغان مشیر سلامتی کے بیان پر ردعمل بطور پاکستانی دیا۔
اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس تیزی سے افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا ہو رہا ہے اس تیزی سے بات چیت نہیں ہو رہی۔
وزیرخارجہ نے نئی دلی میں مقبوضہ کشمیر پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ 24 جون کا اے پی سی اجلاس غیرمعمولی عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ در پردہ اعتراف دکھائی دیتا ہے کہ سب اچھا نہیں، مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے اس اے پی سی کو مسترد کیا ہے۔