Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اربوں کی سرمایہ کاری پر سنڈیکیٹ سے منظوری نہ لینے کا انکشاف
    • پی ٹی آئی کسان ونگ کا پاکستان کسان اتحاد کے25 ستمبرکے احتجاج کی بھرپور حمایت
    • PIA نے انٹرنیشنل ایوی ایشن سیفٹی معیار پر عملدرآمد کا سنگ میل عبور کرلیا
    • نیویارک’صرف 30ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں ڈالر کی نکلی
    • یورپی ممالک نے غیر قانونی تارکین ِ وطن کے خلاف نئے سخت قوانین و قواعد منظور کرلئے
    • صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف
    • پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح 5-0 شکست دے دی
    • بدعنوانی پر دفترخارجہ کے 6افسران سمیت 22افراد کیخلاف مقدمہ
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی
    • آسٹریلیا سے امریکا بھیجے گئے ایف35لڑاکا طیاروںکے حساس پرزے ہانگ کانگ پہنچ گئے، تحقیقات شروع
    • قبضوں کی نشاندہی کریں، کارروائی ہوگی: ناصر حسین شاہ
    • پنجاب بار کونسل کا وکلاء ،خاندانوںکو مالی تحفظ فراہم کرنیکا اعلان
    • PTIحکومت اور کے درمیان رابطے بے نتیجہ حالات مزید خراب سخت ہونے کا امکان
    • سمارٹ لاک ڈاؤن پولیس ضلعی انتظامیہ کیلئے کمائی کا ذریعہ
    • محسن نقوی کی ہنگو میںشہید ہونیوالے کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد
    • آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی
    • سونے کی قیمت ایک بار پھر خطرناک سطع تک پہنچنےکا امکان
    • بھارت میں قید برطانوی سکھ کارکن جگتار سنگھ کو ضمانت مل گئی
    • سولر سسٹم صارفین کیلئے اچھی خبر لیتھیم بیٹریز ایک لاکھ روپے تک سستی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سید منور حسن ؒ۔۔استقامت کا پیکر

    By Daily Khabrainجون 26, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سراج الحق
    سید منور حسن صاحب کے سانحہ ارتحال کو ایک سال گزر گیا۔سید منورحسنؒ صاحب جماعت اسلامی کے پہلے امیرتھے جو اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ساتھ62ء میں منسلک ہوئے جو میری پیدائش کا سال ہے۔اسی طرح وہ پہلے امیر جماعت تھے جن کواسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی دونوں میں بطورکارکن اور بطور قائد(ناظم اعلیٰ اور امیر جماعت)کام کرنے کا موقع ملا۔سید منورحسن ؒ بے انتہا صلاحیتوں کے مالک تھے۔ہمیشہ تنظیم پر فوکس کرتے اور اس کے استحکام پربھرپور توجہ دیتے۔تقویٰ،للہیت اور نبی کریم ﷺ کے ساتھ محبت ان کی تقریروں کے مستقل موضوعات تھے۔سید مودودیؒ کے لٹریچر کو انہوں نے نہ صرف پڑھا تھا بلکہ ان کی تقریروں میں اس کے اثرات نہایت نمایاں رہتے تھے۔وہ لوگوں کے ساتھ ذاتی تعلقات اور اپنے عہدکے لوگوں کا خاص خیال رکھتے تھے۔جب بھی پشاور آتے تھے تو جماعتی مصروفیات سے فارغ ہوکر وارث خان ایڈووکیٹ کے ہاں قیام کرتے تھے جو ان کے بے تکلف دوستوں میں سے تھے۔
    سید منورحسن صاحبؒ نظم و ضبط اور وقت کے پابند تھے۔یہی وجہ ہے کہ ان کی دن بھر کی مصروفیات اور دورے کا شیڈول جس طرح کاغذ پر ہوتاتھا،اسی طرح اس کی پابندی کرتے تھے اوردوسروں سے بھی کرواتے تھے۔ میں نے ان کے ساتھ نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان کے طور پرکام کیا۔خود ہی ایک دن ازراہِ مذاق فرمانے لگے کہ ”نائب امیر تو بہت بے بس ہوتا ہے اور اس کے پاس کوئی اختیارنہیں ہوتا“اسی طرح مسکرا کرفرمایا کہ”آپ کی بے بسی پر مجھے ترس آتا ہے“
    ہم نے اکٹھے ملک بھر کے دورے بھی کیے۔ ایک بار کوہاٹ کے اجتماع ارکان میں شریک تھے۔ مجھ سے پوچھا کہ ”یہاں کیا بات کرنی ہے“میں نے عرض کیا کہ یہاں تنظیمی مسائل ہیں،ارکان کے درمیان مسائل ہیں،بیت المال کمزور ہے اور پوری جماعت ایک دائرے میں گھوم رہی ہے۔ان کی تقریر سے پہلے امیر ضلع نے اجتماع میں انہی تینوں موضوعات پر بات کرتے ہوئے ارکان جماعت کو خوب لتاڑا۔ارکان کو آپس میں تعلقات بہتر بنانے،بیت المال پر توجہ دینے اور اپنے مخصوص دائروں اور خانقاہوں سے نکل کر کام کرنے کے خوگر بننے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرسید منورحسن ؒ نے مجھ سے پوچھا ”مزید کوئی بات ہوتو“
    سید صاحب ؒ پشاور تشریف لائے،ہم پانچ چھ لوگوں نے ان کا استقبال کیا،دفتر میں بیٹھ گئے۔میرے علاوہ سب نے اپنے اپنے موبائل فون نکالے اور مصروف ہوگئے۔سید صاحب ؒ نے سب کو دیکھا اور مجھ سے پوچھا ”آپ کے پاس موبائل فون نہیں ہے“اس پروہ سب شرمندہ ہوگئے اور اپنے موبائل فون جیبوں میں ڈال لیے۔
    خواہش کے باوجود سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ سے میری ملاقات نہ ہوسکی لیکن ان کی کتابوں کی ہر لکیر میں ان کا عکس اور ان کی شخصیت اور مزاج کا اندازہ ہوتا ہے۔ جس طرح ان کے کسی فقرے میں کوئی کجی نہیں ڈھونڈی جاسکتی، اسی طرح ان کی شخصیت بھی اعلیٰ ظرفی کی ایک مثال تھی۔ان کے لٹریچر نے میرے اور میرے جیسے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کی تبدیلی میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے، جو ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔
    مجھے میاں طفیل محمد ؒ صاحب سے بھی نشست و برخاست کا موقع نہیں ملا۔البتہ کچھ پروگراموں میں ان کو سنا،ان سے ہاتھ ملانے کی سعادت نصیب ہوئی۔ خصوصی طور پر ان کے آخری ایام میں جب ان کی بینائی بھی نہیں رہی تھی وہ منصورہ مسجد میں نماز ادا کرنے آتے تھے،کمزوری کے باوجود بھی وہ استقامت اور خشوع وخضوع کے ساتھ نمازوں میں کھڑے رہتے تھے۔اگرچہ شریعت نے بیٹھ کر نماز پڑھنے کی سہولت دی ہے،ہم نے ان کو کبھی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔کارکن ان کی شخصیت میں سید مودودیؒ کا پورا عکس موجود پاتے تھے۔ جن لوگوں کا ان کے ساتھ ملنا جلنا تھا یا جن کو انہیں قریب سے دیکھنے اور سننے کا موقع ملاوہ گواہی دیتے ہیں کہ وہ بالکل صاف گو اور سیدھے انسان تھے،ان کی زبان ہمیشہ ان کے دل کی ترجمان ہوتی تھی۔وہ حاضر و موجود سے بے پروا ہوکر اپنے مؤقف کا اظہار کرتے تھے اور اس پر جمے رہتے تھے۔
    امیر جماعت کے انتخاب کے بعد 2014ء میں جب میں منصورہ سے دیرجارہا تھا تو راستے میں سیدمنورحسنؒ صاحب کا فون آیا اور پوچھا کہ آپ کہاں ہیں؟میں نے بتایا کہ میں گاؤں جارہا ہوں اور اس وقت اسلام آباد میں ہوں۔انہوں نے فرمایا کہ”آپ کو امیر جماعت منتخب کرلیا گیا ہے،آج سے آپ میرے امیر ہیں“۔ میں اس وقت فرنٹیئرہاؤس اسلام آباد میں تھا۔ انہوں نے مجھے اتنی دعائیں دیں جس طرح سفر پر جاتے ہوئے ماں اپنے بیٹے کودعائیں دیتی ہے۔ جب میں بحیثیت امیر جماعت حلف اٹھانے منصورہ آیاتو انہوں نے جس طرح مجھے حوصلہ دیا اور جس محبت کا اظہار کیا اور دائیں بائیں ساتھ دینے کا اقرار کیا اس سے میری بے انتہاڈھارس بندھ گئی۔ہم نے ان کو ایک کارکن کے طور پربھی دیکھا اور ایک قائد کے طور پر بھی، جماعت اسلامی پاکستان کی امارت سے فارغ ہونے کے بعد جب یہ ذمے داری میرے کاندھوں پر پڑی تو انہوں نے مجھ سے کہاکہ اب میری ذمے داری ہے کہ میں ثابت کروں کہ ایک کارکن کیسا ہوتا ہے۔ انھوں نے زندگی کے آخری لمحے تک اطاعت نظم کو ثابت کر کے دکھایا۔
    سید ؒصاحب زندگی میں بھی کارکنوں کی تربیت کا ذریعہ تھے اور رحلت کے بعد بھی ان کی زندگی ہمارے لیے تربیت ہی تربیت ہے۔جماعت اسلامی کے اس گھر کے در و دیوار پر ان کے اثرات ہیں جو کارکنان کے لیے باعث تربیت و رہنمائی ہیں۔مجھے ان کی بیماری کے دوران بھی ان سے ملنے اور بیمارپرسی کی سعادت ملتی رہی۔آخری دنوں میں وہ اسپتال میں تھے،ملنے گیا تو انہوں نے کراچی کے مخصوص لہجے میں پوچھا”کب آئے ہیں اور کب جانا ہے“اور پھرملنے پر انتہائی محبت اور خوشی کا اظہار کیا۔
    سید منورحسن ؒکے جنازے میں زندگی کے ہرطبقے کی شرکت اور محبت و عقیدت نے یہ ثابت کیا کہ وہ محبتیں بانٹنے والے انسان تھے۔ان مخالفین نے بھی ان کے کردار کی عظمت کی تحسین کی، جنہوں نے کبھی بھی جماعت کے لیے کلمہ خیر نہیں کہا تھا۔ہم جنازے اور تدفین کے بعد سیدؒ صاحب کے گھر پہنچے تو ان کے بیٹے سید طلحہ حسن ا ن کے کمرے میں لے گئے جہاں ان کی دو قراقلی ٹوپیاں، تین جوڑے کپڑے اور دو جوتے اور ایک چپل تھی،یہی ان کی کل کائنات تھی۔
    دارا و سکندر سے وہ مرد فقیر اولیٰ
    ہوجس کی فقیری میں بوئے اسداللہٰی
    (امیر جماعت اسلامی پاکستان ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      عہدہ ختم تو اہمیت ختم

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.