تازہ تر ین

لیجنڈری اداکار دلیپ کمار انتقال کر گئے

بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ایک مرتبہ پھر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کو دوبارہ سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا جس باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  دلیپ کمار کو گزشتہ روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال لایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ دلیپ کمار کو کچھ دنوں پہلے ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے جب میڈیکل ٹیسٹ میں ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر جانے کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کے خون میں آکسیجن کی سطح بھی کم ہوگئی تھی۔

دلیپ کمار:

dilip kumar

دلیپ کمار پیدائشی نام محمد یوسف خان بالی وڈ کے مشہور اداکار ہیں۔ 7 جولائی 2021 کو وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

معروف اداکارہ اور فلمساز دیوکا رانی کی جوہر شناس نگاہوں نے بیس سالہ یوسف خان میں چھپی اداکاری کی صلاحیت کو بھانپ لیا اور فلم ’جوار بھاٹا‘ میں دلیپ کمار کے نام سے ہیرو کے رول میں کاسٹ کیا۔ اس کے بعد سے اس شخص نے بھارتی فلمی صعنت پر ایک طویل عرصے تک راج کیا اور آن۔ انداز۔ دیوداس۔ کرما۔ سوداگر جسی مشہور فلموں میں کام کیا۔

جہاں انھیں بے شمار اعزازات سے نوازا گیا وہاں انھیں انڈین فلم کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھی دیا گیا۔ پاکستان حکومت کی طرف سے 1998ء میں ان کو پاکستان کے سب سے بڑے سیویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا۔ بھارت کا دوسرا سب سے بڑا شہری اعزاز، 2015 میں پدم ویبھوشن سے نوازا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain