وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔
عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ زخمیوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اس حادثے میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔