Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘ہر پاکستان دشمن سے ان کی دوستی ہے’، افغان رہنما سے نواز شریف کی ملاقات پر وفاقی وزرا کی تنقید

    By Daily Khabrainجولائی 24, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی وزرا نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پر افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب سے ملاقات کرنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ‘پاکستان کے دشمنوں سے ان کے تعلقات ثابت ہوتے ہیں’۔

    واضح رہے کہ لندن میں مقیم سابق وزیر اعظم نواز شریف سے افغان سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب اور افغانستان کے وزیر مملکت برائے امن سید سعادت نادری نے ملاقات کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے افغانستان کے قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس ملاقات کے بارے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘نواز شریف کو پاکستان سےباہر بھیجنا اس لیے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف کی افغانستان میں را (بھارتی خفیہ ایجنسی) کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائی کی مثال ہے’۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ‘نریندر مودی، محب یا امراللہ صالح، ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے’۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سوال کیا کہ ‘باہمی دلچسپی کے معاملات’ کیا ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ‘محب اللہ کی جانب سے ہمارے ملک پاکستان کو ‘کوٹھا’ کہنے کے بعد مشترکہ مفاد صرف پاکستان پر حملہ کرنا ہی ہوسکتا ہے، لوٹی ہوئی دولت کے تحفظ کے لیے شریف خاندان کی مفاد پرستی شرمناک ہے’۔

    وزیر مملکت شہریار آفریدی نے دعوٰی کیا کہ ‘افغان این ایس اے کے ساتھ نواز شریف کی ملاقات نے پاکستان کے دشمنوں سے ان کے رابطوں کو ثابت کیا’۔

    انہوں نے کہا کہ اس ملاقات نے ثابت کردیا کہ سابق وزیر اعظم پاکستانی مفادات کے خلاف استعمال ہونے والا آلہ تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز کے بیانات بین الاقوامی فورمز پر بھارت پہلے ہی ‘استعمال’ کرچکا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اس ملاقات کے بارے میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ‘یہ کوئی نئی بات نہیں’۔

    انہوں نے کہا کہ نواز نے ‘ہمیشہ پاکستان کے دشمنوں کا ساتھ دیا خواہ وہ (اسٹیل ٹائکون سجن) جندال ہو یا نریندر مودی’۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں خطے کے عوام مسلم لیگ (ن) کو مسترد کریں گے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں دفتر خارجہ نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب پر افغان امن عمل میں ہونے والی پیشرفت کو ختم کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا۔

    حمد اللہ محب کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے افغانستان کے ‘طلوع نیوز’ کو دیے گئے انٹرویو کے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل میں دفتر خارجہ نے کہا کہ ‘بار بار غیر مہذب اور غیر ضروری ریمارکس اب تک امن عمل میں ہونے والی پیشرفت کو نظرانداز اور ختم کرنے کی سوچی سمجھی کوشش کے مترادف ہیں’۔

    افغان مشیر قومی سلامتی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے اس وقت انٹرویو دیا ہے جب طالبان کی طرف سے ملک بھر میں افغان عوام کے خلاف کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، ہمیں معلوم ہے کہ وہ کیوں اور کیسے ایسا کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں، شاہ محمود قریشی یا تو لاعلم، نادان یا ساتھی ہیں، وہ شاید اس سے بھی انکار کر دیں کہ اسامہ بن لادن، پاکستانی عسکری ہیڈکوارٹرز کے برابر میں مقیم تھا’۔

    حمد اللہ محب اور دفتر خارجہ کے درمیان تلخ کلامی کا آغاز افغان مشیر قومی سلامتی کے گزشتہ ماہ پاکستان کے خلاف دُشنام طرازی سے ہوا تھا۔

    اسلام آباد نے ان توہین آمیز ریمارکس پر بطور احتجاج حمد اللہ محب سے تمام سرکاری روابط ختم کر دیے تھے۔

    افغان مشیر قومی سلامتی کے پاکستان کے خلاف ریمارکس

    واضح رہے کہ گزشتہ مہینے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے خلاف اپنے ریمارکس پر حمداللہ محب پر تنقید کی تھی اور ان سے اپنے طرز عمل کی ‘عکاسی اور اصلاح’ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر ‘غور سے میری بات سنیں … پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے میں یہ کہتا ہوں کہ اگر آپ جو زبان استعمال کررہے ہیں یا الزامات لگارہے ہیں اگر اس سے باز نہیں آتے ہیں تو کوئی پاکستانی آپ کا ہاتھ نہیں ملائے گا یا آپ سے بات نہیں کرے گا’۔

    وائس آف امریکا کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مئی میں صوبہ ننگرہار کے دورے کے موقع پر افغان قومی سلامتی کے مشیر کے ریمارکس کا جواب دے رہے تھے جس دوران افغان مشیر قومی سلامتی نے پاکستان کو ‘کوٹھا’ کہا تھا۔

    وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ‘آپ کو شرم آنی چاہیے اور آپ کی باتوں پر آپ کو شرمندہ ہونا چاہیے، ننگرہار میں آپ کی تقریر کے بعد سے ہی میرا خون کھول رہا ہے’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘اپنے طرز عمل کو درست کریں اور اس پر غور کریں، میں بین الاقوامی برادری سے یہ کہتا ہوں کہ اگر یہ طرز عمل جاری رہا تو پھر یہ شخص جو اپنے آپ کو افغانستان کا قومی سلامتی کا مشیر کہتا ہے حقیقت میں (امن کے لیے) ایک بگاڑ کا کردار ادا کرے گا’۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان

      گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز

      آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.