شمشال سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے کم وقت میں پسو کونز سر کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شمشال سے تعلق رکھنے والی کوہ پیماؤں آج کیمپ 4 سے آج صبح سفر کا آغاز کیا اور 9:28 منٹ پر سر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
اتنے کم وقت کے عرصے میں پسو کونز کی 6106 میٹر کی بلندی کو اس 12 رکنی ٹیم نے باآسانی سر کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
پسو کونز کیا ہے:
ہُنزہ سے خنجراب (پاک چائنہ بارڈر) کے طرف جاتے ہوئے پسُو کونز نامی پہاڑی راستے میں آتی ہیں۔
کہتے ہیں ایسی عجیب و غریب لینڈ اسکیپ دنیا میں اور کہیں نہیں ہے اور انہی پہاڑوں کے دامن میں پسُو ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔
اس پہاڑی سلسے کو ٹاؤپ ڈن بھی کہا جاتا ہے یعنی جن چٹانوں پے سورج کی آخری شعایں پڑتی ہیں۔
کہتے ہیں پسُو میں ایک پہاڑی ہے جہاں اگر آپ پہنچ جائیں تو چار ملکوں کو ملتے دیکھ سکتے ہیں۔