تازہ تر ین

میری اپنے ملک سے محبت کی کوئی حد نہیں ہے ، شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میری اپنے ملک سے محبت کی کوئی حد نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو میں قوم کو آزادی کی مبارکباد دی۔

بوم بوم آفریدی نے ویڈیو میں پاکستان کا پرچم لہرایا ، اپنے گھر کو کشمیری جھنڈے سمیت جھنڈیوں سے سجایا۔

شاہد آفریدی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میرے لیے قابلِ فخر ہے کہ میں امن اور خوشحالی کے پیکر ملک کی نمائندگی کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں احمد ندیم قاسمی کی مشہورِ زمانہ نظم کا شعر بھی لکھاکہ خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain