ماں کی دعاوں کا کرشمہ
بارہ سال کی عمر میں والدین سے بچھڑنے والہ لڑکا بائیس سال بعد لواحقین کو مل گیا
طویل جدائی کے بعد وارثان سے ملاپ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گے
گاوں کے نوجوانوں و دیگر مکینوں کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا
بوڑھی والدہ و خاندان کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا
بائیس سال بعد واپس گھر لوٹنے والے شخص کی خوشی میں گاوں کے لوگوں نے مرکزی مسجد میں پیسے دے کر مبارکباد کے اعلانات کروانے کا سلسلہ جاری
تفصیل کے مطابق بوریوالہ کے نواحی گاوں چک نمبر 307 ای بی ڈوگراں والہ کے رھائشی زمییدار عبدالعزید بھٹی کا بارہ سالہ بیٹا محمد یونس عرف باو بائیس سال قبل 1999 میں بسلسلہ روز گار بھینس کالونی کراچی گیا جہاں وہ دیہہ ھذا کے رھائشی ڈوگر برادری کے کاروباری شخص حاجی مختار احمد ڈوگر سابقہ وائس چیرمیں کے بھانہ میں ملازمت کرنے کے دوران اچانک کہیں غائب ھو گیا اور کا الزام حاجی مختار ڈوگر گروپر لگتارھا جبکہ دوسری طرف وہ اپنے گھر بار اور علاقہ کی نا آشنائی کے باعث انسانوں کے سمندر کراچی شہر میں بے یارو مدگار دربد کی ٹھوکریں کھاتا رھا اس عرصہ میں وہ مختلف مقامات پر محنت مشقت کرتا رھا اور عرصہ کے دوران شجاع آباد ملتان سے روزگار کے لیے کراچی گئے افراد سے تعلق بن گیا اور وہ اکٹھے ایک ہی جگہ کام کرنے کے دوران اس نے گھر والوں اور علاقہ کے متعلق بچپن کی چند نشانیاں بتائی اور چند روز قبل گزرنے والی عید پر ان کے ساتھ شجاع آباد آگیا اور ان کے ساتھ گزشہ روز وہ کسی شخص سیے ملنے وھاڑی کے کسی گاوں آئے ھوئے تھے کہ شجاع آباد واپس جاتے ھوئے اتفاقاؐ وھاڑی کے قریب کسی کسان تنظیم کا جلسہ ھو رھا تھا جس میں ضلع وھاڑی کے طول عرض سے دیہاتی لوگ آئے ھوئے تھے اور لاوڈ سپیکر چل رھا تھا کہ ان میں سے کسی شخص نے گاڑی روک کر اس سپیکر کے ذریعے اعلان کروایا کہ یونس عرف باو ولد عبد العزیز جوکہ صرف اپنا نام و ولدیت اور 7 چک نامی گاوں جانتا ھے مذکورہ شخص کے متعلق کوئی جانکاری رکتھا تو سٹیج پر اطلاع دے جس پر دیہہ ھذا کے میکن شیرا ڈھڈی نامی زمیندار نے اس کو مل کر اس وارثان کے متعلق معلومات فراھم کرکے اس کے گھروالوں کو فون کر کے اطلاع دی ۔ واضع رھے کہ اس بائس سالہ طویل جدائی کے دوران اس کا والد محترم وفات پاگیا والدہ و دیگر بہن بھائیوں کو طویل جدائی کے بعد اچانک مل جانے کے موقع پر والدہ اور بیٹے کی ملاقات کے رقت آمیز منظر دیکھے گئے۔ اس موقع پر اھل دیہہ نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور خوشی میں گاوں کی مسجد کو پیسے دے کر مبارکباد کے اعلانات کروائے اور وارثان کو مبارکباد اورخوشی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ کا شکر اداکیا۔
ڈاکٹر امجد حسین امجد نمائندہ چینل 5 بورے والا