تازہ تر ین

بنگلہ دیش سمیت 15ممالک پاکستان کی سی کیٹیگری میں شامل

پاکستان نے کرونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بنگلہ دیش سمیت 15ممالک کو سی کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔

این سی او سی کے اجلاس میں کرونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس میں کیٹیگری سی میں موجود ممالک کے علاوہ تمام ممالک کو کیٹیگری بی میں رکھا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق نظر ثانی شدہ فہرست کو تمام تر متعلقہ پروٹوکولز کے ساتھ فور  نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔ 15 ستمبر 2021 کو اس پالیسی پہ نظر ثانی کی جائے گی۔

مندرجہ ذیل ممالک کو کرونا وباء کے تیز پھیلاؤ، روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے کیسز اور کم ویکسین کی شرح کی بنیاد پہ کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے۔

PAKISTAN-ECONOMY-AVIATION-AIRPORT-ISLAMABAD

کیٹیگری سی ممالک کی تعداد کم کرکے 26کر دی گئی

مختصر دورانیہ کے ویزے پہ کیٹیگری سی ممالک میں سفر کرنے والے پاکستانیوں کو کسی رکاوٹ بغیر واپس سفر کی اجازت ہوگی۔

دیگر 14 ممالک میں ایکواڈور، گوئیٹے مالا، انڈونیشیا، ایران، عراق، لبیا، میکسیکو، مراکش، میانمار، نمیبیا، نیپال، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور تیونس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جون کے وسط میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی ممالک کی تعداد 38 سے کم کرکے 26 کر دی تھی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain