امریکہ، برطانیہ، فرانس کے سفارت خانے بند، سفارتی عملہ واپس، امریکی پرچم اتار دیئے گئے، افغان طالبان نے پل چرخی اور بگرام جیلوں کا کنٹرول لیے حکومتی عہدیداروں اور فورسز کو جلال آباد سے نکلنے کا محفوظ راستہ دیدیا۔
عبداللہ عبداللہ نے کابل میں امن کیلئے وقت مانگ لیا۔نائب صدر امراللہ صالح بھی تاجکستان فرار،عبوری وزیراعظم کے لیے احمد علی جلال کے نام پر غور ، منتقلی کیلئے صدراتی محل میں داخل ،عوام گھروں میں محصور۔
کابل(نیوز ایجنسیاں) ترجمان طالبان سہیل شاھین نے کہا ہے کہ سب کو دعوت دیتے ہیں،آہیں ملکر افغانستان کی خدمت کریں،ہم افغان اور دیگر لوگوں کیلئے عام معافی کا اعلان کر چکے ہیں،
اپنے بیان میں ترجمان طالبان نے کہا کہ ان کو خوش آمدید کہیں گے جو بد عنوان کابل انتظامیہ کے خلاف ہیں، جنہوں نے دخل اندازوں کی مدد کی،ان کیلئے بہی دروازے کھلے ہی
ترجمان طالبان نے کہا کہ جنگ کے زریعے کابل میں داخل ھونے کا ارادہ نھیں، جنگ بندی کا اعلان نھیں کیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں چاہتے۔
کسی سے انتقام لینے کا ارادہ نہیں۔