تازہ تر ین

جنید صفدر کے نام پر 5 آف شور کمپنیاں‘ مریم نواز کی تردید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کی صحافتی تنظیم آئی سی آئی جے کی جانب سے پینڈورا پیپرز جاری کرنے پر وزیر خزانہ شوکت ترین کا ردعمل آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پنڈورہ پیپرز میں آف شور کمپنی سامنے آنے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی آئی جے نے میرا کوئی مقف نہیں لیا، عمرچیمہ نے کہا کہ میں نے ای میل کی تھی مجھے موصول نہیں ہوئی، آئی سی آئی جے نے جو الزام مجھ پرلگایا ہے اس پرنوٹس لوں گا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کے پاس احتساب کا اختیارہے،اسے متحرک کریں گے اور شفاف طریقے سے احتساب کیا جائے گا، مجھے معلوم نہیں کتنے لوگوں کی آف شور کمپنیز ہیں؟ قبل ازوقت تعین نہیں کیاجاسکتا، کوشش ہوگی جلد سے جلد تفتیش کریں۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہمارا فارن ٹیکس ڈپارٹمنٹ کام کررہاہے، میری مدت میں کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں ہوئی، میں بذات خود ایمنسٹی اسکیم آئیڈیا سے متفق نہیں ہوں۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پنڈورہ پیپرز میں آف شور کمپنی سامنے آنے کے بعد جاری بیان میں اعتراف کیا کہ کمپنیاں ضرور کھلی تھیں جو بعد میں بند ہوگئیں، کمپنیز کا کوئی بینک اکاﺅنٹ کھلا نہ ٹرانزیکشن ہوئی۔ شوکت ترین نے بتایا کہ طارق ملک طارق بن لادن کیلئے کام کرتےتھے، سرمایہ کاری کیلئے طارق بن لادن سے معاہدہ ہوا تھا۔ پنجاب کے سینیئر وزیر علیم خان نے اپنی آف شور کمپنی سے متعلق بڑا دعوی کردیا ہے۔ پاناما لیکس کے بعد پنڈورہ پیپرز نے پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچادیا ہے، آئی سی آئی جے کی فہرست میں سات سو سے زائد پاکستانیوں کے نام ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین آف شور کمپنی کے مالک نکلے، اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے صاحبزادے عبداللہ مسعود، وفاقی وزیر مونس الہی، سینیٹر فیصل واڈا، وزیر صنعت خسرو بختیار، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔ آئی سی آئی جے کی جانب سے علیم خان کے نام آف شور کمپنی ظاہر کرنے پر پنجاب کے سینیئر وزیر علیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللہ! کچھ نہیں چھپایا، میری یہ آف شور کمپنی ایف بی آر میں ڈکلیئر ہے جبکہ الیکشن کمیشن کواثاثوں میں یہ کمپنی پندرہ سال سے ظاہرکررکھی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پنڈورا پیپرز انکشاف پر کہا ہے کہ مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر کے نام پر بھی پانچ آف شور کمپنیاں ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ علی ڈار جو نواز شریف کے داماد ہیں کے نام آف شور کمپنی کے بعد اب نئی اطلاعات یہ ہیں کہ مریم نوز کے بیٹے جنید صفدر کے نام پر بھی پانچ آف شور کمپنیاں ہیں۔ فواد چودھری نے سوال پوچھا کہ اس خاندان کو کتنا پیسہ چاہئے؟۔ اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن اور اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار (جو نوازشریف کے داماد بھی ہیں) کی اپنی کوئی حیثیت نہیں،یہ نواز شریف اور زرداری کے پیسوں کے پہرے دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنڈورا لیکس سے نواز، زرداری کرپشن کے مزید پرت سامنے آئے ہیں،قوم نے پہلے پانامہ اور اب پنڈورا میں ان کے چہروں سے نقاب اترتا دیکھا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹےکانام پنڈوراپیپرزمیں شامل ہونےکی تردید کردی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ جنیدصفدرکانام شامل ہونےکی جھوٹی خبرچلائی گئی،نجی چینل فیک نیوز چلانے پر معافی مانگے، اگر نجی چینل نے جعلی خبر پر فوری معافی نہیں مانگی تو میں انہیں عدالت لے جاں گی۔ خیال رہے کہ نجی نیوز چینل نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نام پر 5آف شور کمپنیوں کی خبر چلائی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودرھری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنڈورا پیپرز انکشاف پر کہا ہے کہ مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر کے نام پر بھی پانچ آف شور کمپنیاں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain