تازہ تر ین

پی ٹی آئی حکومت ملک پر عذاب‘ ن لیگ چھٹکارہ دلانے نکل پڑی‘ عوام ساتھ دیں: حمزہ شہباز

ملتان، بہاولپور (نمائندگان خبریں) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، ن لیگ کے رہنما میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملک میں عذاب کی طرح مسلط ہے۔ ن لیگ چھٹکارا دلانے کے لئے نکل پڑی ہے، عوام ساتھ دیں۔

بہاول پورسے جنرل رپورٹر‘ نامہ نگار‘سپیشل رپورٹر‘کامرس رپورٹر کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے اپنے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی حکومت نہیں عذاب عوام پر مسلط ہے جس سے چھٹکارا دلوانے کےلئے مسلم لیگ (ن) نکل کھڑی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تین سالوں میں تحریک انصاف نے ایک اینٹ نہیں لگائی جبکہ شہباز شریف اور نواز شریف نے ملک میں موٹرویز بنائیں 22 /22 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اور بہاولپور میں صحت عامہ مواصلات اور تعلیم کے متعدد منصوبے پائے تکمیل تک پہنچائے۔ تین ماہ میں یہ حکومت پٹرول کی قیمت 7 مرتبہ بڑھا چکی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پٹرول 64 روپے لٹر ملتا تھا آج 127 روپے لٹر ملتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے بہاولپور کے لوگوں کے لیے 410 بستروں کا سول ہسپتال بنا کر دیا، وکٹوریہ ہسپتال میں 120 بیڈز کا کارڈیالوجی یونٹ اور 178بستروں پر مشتمل گردے اور ڈائیلسز سنٹر بھی بنائے اور یہ حکومت صرف نواز شریف اور شہباز شریف حکومت کے دور کے منصوبوں کے فیتے کاٹ رہی ہے۔ اس حکومت کے دور میں 3 ہزار پی ایچ ڈی بے روزگار پھر رہے ہیں، ادویات مہنگی ہو چکی ہیں اور جو بجلی کا یونٹ 7 روپے کا تھا وہ اب 23 روپے کا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے دور میں یوریا کھاد کا بیگ 1400 کا تھا اب 1800 روپے کی بوری ہے جبکہ ڈی اے پی جو 2300 روپے کی بوری تھی وہ اب تقریباً 7000 تک پہنچ گئی ہے۔ اس حکومت نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دفن کر دیا ہے اور گزشتہ تین سالوں میں 15 ہزار ارب کا قرضہ چڑھا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر ملکی قرضوں میں 13 ارب روپے کا اضافہ کر رہی ہے۔ صوبہ سیکرٹریٹ بنانے سے نہیں بنتا بلکہ اس کےلئے آئینی ترمیم کرنا پڑتی ہے جس کا بل مسلم لیگ (ن) نے اسمبلی میں جمع کروایا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صبح اٹھ کر کہتے ہیں کہ (ن) لیگ کے خلاف کوئی کرپشن کا کیس لاو¿ لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج تک ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن) مرکزی رہنما عطاءاﷲ تارڑ‘ سابق وزیر تعلیم میاں انجینئر میاں بلیغ الرحمن ‘سابق ڈپٹی میئر ملک منیر اقبال چنڑ نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں حمزہ شہباز شریف۔میاں محمد بلیغ الرحمن سابق وفاقی وزیر تعلیم کی رہائش گاہ پہنچے تو کارکنان نے پر تباک استقبال کیا۔اس موقع پر انہوں نے میاں محمد بلیغ الرحمن کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی۔اس موقع پر قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے بھی موجود تھے ۔یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سابق میئر بہاولپور سٹی عقیل نجم ہاشمی نے (چوک فوارہ) ختم نبوت چوک پر استقبالیہ کیمپ لگایا۔ ڈاکٹررانا محمد طارق سابق ٹکٹ ہولڈر کی رہائش گاہ پر کارکنوں نے ڈیرے ڈالے رکھے۔اس موقع انکی رہائش گاہ پر کنٹونمنٹ بورڈ کے دو منتخب ممبران راعبدالمالک اور را عبد الخالق اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موجود رہے۔ انہوں نے انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ بہاولپور، احمدپورشرقیہ، اوچ شریف، ہیڈپنجند،کوٹلہ موسیٰ خان، مبارک پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نمائندہ خبریں، نامہ نگار کے مطابق حمزہ شبہاز اوچشریف کے علاقے دھوڑکوٹ میں ن لیگی ایم پی اے ملک خالد وارن، ملک نوید وارن کی رہائشگاہ پرپہنچے اور ملک خالد وارن کے والد مرحوم سابق ایم پی اے و صوبائی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سردار ملک قادر بخش وارن اور ان کی اہلیہ کی مغفرت اور ایصال ثواب کی دعا منگوائی۔ اس موقع پرحمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کومعاشی طور پر تباہ وبرباد کردیا، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ واحد جماعت مسلم لیگ ن ہے جو ملک کو در پیش مسائل سے نکال سکتی ہے۔ سابق ایم این اے چودھری سعود مجید، احمد خان، چودھری کاشف، ڈاکٹر طارق، چودھری نورالحسن، تنویر احمد کھاکھی، خالد بڈانی، عامر اقبال، ظفر اقبال مغل، سردار اویس احمد خان لغاری ودیگر موجود تھے۔ دھوڑکوٹ میں میاں حمزہ شہباز شریف کے قافلے کا جگہ جگہ والہانہ استقبال کیاگیا۔ احمد پور شرقیہ سے تحصیل رپورٹر کے مطابق خالد محمود بابر وارن، رانا طارق کی رہائش گاہ پر تقاریب میں سینئر کارکنوں کونظرانداز کردیاگیا۔ خانقاہ شریف، مسافر خانہ، یزمان سے سپیشل رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ خبریں کے مطابق حمزہ شہباز نے خانقاہ شریف میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تربیت وایم این اے میاں نجیب الدین اویسی کی رہائش گاہ پر ان کے بڑے بھائی خانوادہ اویسیہ صاحبزداہ میاں نظام الدین اویسی ایم پی اے میاں شعیب اویسی کے چچا اور میاں احمد سلطان کے والد کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ اس موقع میاں حسان اویسی اویسی میاں عثمان اویسی میاں شہزاد اویسی ملک غلام محمد چنڑ ملک صدیق ماڑھا، ملک عابد گھلومرتضیٰ شاہ ،وقاص شاہ ،حاجی ضمیر کھچی ،میاں رافت الرحمن، ملک رفیق ارائیں، ملک اعجاز ارائیں،ملک خلیل احمد،خان خلیل بلوچ ملک ملک اقبال سہوملک موسیٰ پگل،ملک صابر ڈاونج ، اسماعیل درانی ،رانا محمد جمیل ودیگر موجود تھے۔ قبل ازیں حمزہ شہباز شریف کی آمد پر چودھری سعد مسعود کی قیادت میں دوہزار افراد پرمشتمل قافلے نے ان کو ویلکم کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ جام پور، روجھان، محمد پور دیوان، عمرکوٹ سے تحصیل رپورٹر، نمائندگان خبریں کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے ملتان میں حمزہ شہباز شریف سے رانا ثناءاللہ، سردار اویس احمد خان لغاری، عطاءتارڑ، سردار خضر حسین خان مزاری کی موجودگی میں ملاقات کرکے غیرمشروط طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کردیا ہے۔ جام پور سے حاجی محمد اکرم قریشی، محمد ارشد بھٹہ، دلشا د انجم ہاشمی ، محمد سلیم قریشی ، محمد جنید خان ، مرزا فرحان مغل ، چودھری اعجاز مشتاق ،سردار منصور اختر خان لغاری ، ملک اکبر ببر ، ملک عبدالرشید ببر ، منصور خان مستوئی ایڈووکیٹ ، محسن خان احمدانی ایڈووکیٹ نے ان کے فیصلے کاخیرمقدم کیا۔ حمزہ شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پرضلع راجن پور میں سردار ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کی رہائش گاہ کوٹ مٹھن پہنچیں گے۔ پل قادرہ پر ان کا استقبال کیا جائے گا۔ ڈاکٹر حفیظ دریشک ن لیگ میں شمولیت کااعلان کرینگے۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے ن لیگ میں شمولیت کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔ بعدازاں روجھان عمرکوٹ میں مرحوم سردار عاطف حسین مزاری کی وفات پر اظہار تعزیت کےلئے جائیں گے۔سردار صفدر حسین خان مزاری، سردار شمشیر علی خان مزاری، سردار خضرحسین خان مزاری، سردار ریحان خان مزاری، سردار عبدالصمد خان مزاری، سردار حسن اختر خان مزاری، سردار میر حمزہ خان مزاری سے اظہار تعزیت کریں گے۔ مظفرگڑھ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق مسلم لیگ نواز کی ٹکٹیں چھوڑنے والے سابق ایم پی اے احمد کریم قسور لنگڑیال ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ سردار اختر خان گوپانگ نے بھی مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ حمزہ شہباز کے دورہ مظفرگڑھ کے موقع پر مزید سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain