ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے 4 اوور کے اختتام میں بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستان کو بھارت کے خلاف جیت کے لیے 129 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی 10 وکٹیں باقی ہیں۔
پاکستانی اننگز
بھارت کا پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ توڑنے کا عظم لیے بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔
محمد رضوان نے پراعتماد انداز میں بھونیش کمار کو پہلے چوکا اور پھر چھکا رسید کیا۔ دوسرے اوور کے لیے آئے محمد شامی کو کپتان بابراعظم نے چوکا رسید کیا۔