Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 22 جولائی سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان
    • میسی کا ارجنٹائن کی ورلڈ کپ شکست پر جذباتی پیغام
    • گوجرانوالہ میں 220 ملی میٹر بارش، 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • لاہور کے اسپتال میں پنجاب کی پہلی روبوٹک سرجری کامیاب
    • امریکا کو ہتھیاروں کی کمی کا سامنا، ایران اب بھی مضبوط عسکری صلاحیت رکھتا ہے
    • ایران کا اسپین کو فلسطینی حمایت پر خراجِ تحسین
    • حکومت کا ڈیزل درآمد پر PSO کو خصوصی اختیار، دیگر کمپنیوں پر پابندی
    • نئی اے آئی چپس سے گوگل جیمنی کی کارکردگی میں 10 گنا بہتری
    • ورڈپریس خامیوں سے ہیکرز کا حملہ، لاکھوں ویب سائٹس خطرے میں
    • راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں اربن فلڈنگ الرٹ جاری
    • لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جھیل سیف الملوک روڈ سیاحوں کے لیے بند
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • گیانا کشتی حادثہ: 27 لاشیں برآمد، عملے کی غفلت پر تحقیقات شروع
    • پاکستان نے قومی جیم اسٹون پالیسی منظور کر لی، 2030 تک 50 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف
    • پیٹرول ڈیلرز کی روزانہ قیمتوں کے نظام کی حمایت، 8 فیصد مارجن بڑھانے کا مطالبہ
    • امریکی فوج کا ایران پر تازہ حملوں کا سلسلہ مکمل ہونے کا اعلان
    • امریکا کا مشرقِ وسطیٰ کشیدگی پر عالمی سطح پر احتیاطی انتباہ جاری
    • کینوا کی پی آئی اے کی نئی شناخت کے لیے قومی مقابلے کی تجویز
    • غزہ میں اسرائیلی حملے میں تین بچوں سمیت پانچ فلسطینی جاں بحق
    • ایم ایس ایف کا اسرائیل سے زیرِ حراست فلسطینی طبی عملے کی رہائی کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان پر اوچھے وار

    By Daily Khabrainاکتوبر 27, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    حکمران سیاست کی زبان میں اپنے مخالفین کو Opposition کہتے ہی اس لئے ہیں کہ وہ حکومت کی مخالف اور ناقد ہوتی ہے۔اگر مخالفت میں نرمی برتی جائے تو اسے فرینڈلی اپوزیشن کہتے ہیں۔پاکستان میں ماضی میں فرینڈلی اپوزیشن کی جاتی رہی۔گزشتہ دور حکومت میں وزیراعظم نواز شریف کے مقابل پیپلزپارٹی کے سید خورشید شاہ کا اپوزیشن لیڈر بننا، اسی طرح سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں مولانا فضل الرحمان کا قائد حزب اختلاف رہنا فرینڈلی اپوزیشن کی مثالیں ہیں۔ تاہم گزشتہ دور حکومت میں ہی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر نہ ہوتے بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کو ناکوں چنے چبوائے۔ اسی طرح اب اپوزیشن لیڈر تو میاں شہباز شریف ہیں لیکن اسمبلی ممبر نا ہونے کے باوجود حقیقی اپوزیشن کا کردار مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز ادا کر رہے ہیں۔
    جمہوریت میں مضبوط اپوزیشن کو ہمیشہ سراہا جاتا ہے کیونکہ اس سے حکمران بادشاہ بننے کے بجائے راہ راست پر رہتے ہوئے عوام کے خادم بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ کہتے ہیں محبت اور جنگ میں کوئی اصول نہیں ہوتے لیکن جمہوری سیاست میں کچھ اصول موجود ہیں۔ ماضی میں مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو پر انتہائی گھٹیا حملے کئے۔ ان کے پیلے لباس پر کسی چوک چوراہے نہیں بلکہ قومی اسمبلی میں ایسے ایسے جملے کسے گئے کہ انہیں ضبط تحریر میں لانا بھی ممکن نہیں۔ بعد میں یہ رہنما اور اور ان کی اولادیں آپس میں مل بیٹھنے پر مجبور ہوئے تو ان جماعتوں کے حامی بھی ایک دوسرے سے نظریں نہیں ملا پا رہے تھے۔
    عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان برطانیہ میں اپنی عیش و آرام کی زندگی چھوڑ کر پاکستان میں رہنا چاہتی تھیں لیکن مسلم لیگ ن کے دور میں انہیں طرح طرح سے ہراساں کیا گیا۔ یہاں تک کہ ان پر ٹائلیں چوری کرنے کا مقدمہ قائم کر کے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس پر وہ مایوس اور بددل ہوکر پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہوئیں اور آخر کار معاملات ان کی طلاق پر جا پہنچے۔ آج بھی وہ اس گھٹیا سیاست پر صرف مسلم لیگ ن ہی نہیں پاکستانی قوم سے بھی بجا طور پر شکوہ کناں ہیں کہ وہ پاکستان کی بہو تھیں لیکن انہیں اس وقت ڈیفنڈ نہیں کیا گیا۔ ماضی کی تمام تر شرمندگیوں کے باوجود بھی مسلم لیگ ن اپنی ” عادت” سے باز نہیں آ رہی۔ اپنے قائدین کی بیرون ملک اربوں روپے کی غیر قانونی جائیدادوں اور ماضی میں کی گئی لوٹ مار سے توجہ ہٹانے کے لئے وزیراعظم عمران خان پر نامناسب جملے کسے جا رہے ہیں جنہیں کسی صورت سیاست نہیں کہا جاسکتا۔ ان حرکتوں میں سر فہرست عمران خان کے مذہبی عقائد اور ان کی اہلیہ خاتون اول پر دشنام طرازی ہے۔ مسلم لیگ ن کے باقاعدہ پے رول پر موجود صحافی نا صرف عمران خان کی تسبیح پڑھنے، ان کی طرف سے عید میلاد النبیؐ پر گھر میں چراغاں کرنے اور سرزمین مدینہ منورہ میں عمران خان کے ننگے پاؤں چلنے کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ خاتون اول کے مسلکی نظریات پر بھی طعن و تشنیع کی جا رہی ہے حالانکہ یہ خالصتاً ان کے ذاتی معاملات ہیں جن پر ٹھٹھا مخول کسی کو بھی زیب نہیں دیتا۔
    عمران خان آج انوکھی تسبیح پڑھتے ہیں کیا ماضی میں بے نظیر بھٹو ہاتھ میں تسبیح نہیں پکڑا کرتی تھیں؟ بلک ایک لطیفہ مشہور ہے کہ بے نظیر بھٹو سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ تسبیح پر کون سا وظیفہ، ورد کرتی ہیں۔ محترمہ نے جواب دیا کہ وہ آیت الکرسی پڑھتی ہیں۔ جس پر تبصرے کئے گئے کہ آیت الکرسی طویل آیت ہے۔ محترمہ جس طرح تسبیح کے دانے پر دانا پھینکتی ہیں اتنی جلدی کرسی، کرسی تو پڑھی جا سکتی ہے آیت الکرسی پڑھنا ممکن نہیں۔ کیا ماضی میں بے نظیر بھٹو کے بازو پر امام ضامن نہیں باندھا جاتا تھا اور کیا اب بھی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ایسا نہیں کرتے؟ خاتون اول کی پیر پرستی کو آج نشانہ بنایا جا رہا ہے کیا بے نظیر بھٹو کی ایک پیر صاحب کے قدموں میں بیٹھے تصاویر موجود نہیں ہیں۔ کیا آصف علی زرداری کے دور حکومت میں ایک پیر صاحب ان کے ساتھ مستقل موجود نہیں ہوتے تھے جو سیکیورٹی کلیرنس کے بعد بھی ان کی گاڑی پر پھونکیں مارا کرتے تھے۔ کیا نواز شریف اپنی عبادات کی تصاویر میڈیا میں بطور خاص جاری نہیں کیا کرتے تھے۔ کیا اب بھی مریم نواز تسبیح لیکر تصاویر نہیں بنواتیں؟۔ تو وہ سب کچھ جو مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے قائدین کے لئے جائز ہے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے لئے ناجائز کیسے ہو گیا۔ بقول جگر مراد آبادی
    یہ جناب شیخ کا فلسفہ
    ہے عجیب سارے جہان میں
    جو وہاں پیو تو حلال ہے
    جو یہاں پیو تو حرام ہے
    اپوزیشن حکومت کی مخالفت کرے، ڈٹ کر کرے، کہ یہ اس کا حق ہے۔ مہنگائی ایسا ایشو ہے جس پر احتجاجی تحریک چلا کر حکومت کے چودہ طبق روشن کئے جا سکتے ہیں لیکن ذاتی حملے اور وہ بھی گھریلو خواتین پر مناسب نہیں۔ اپوزیشن کا ٹارگٹ ایک ایسا وزیراعظم ہے جو کرکٹر بھی رہا ہے۔ انگریزی میں غیر منصفانہ، بے ایمانی پر مشتمل حرکتوں پر کہتے ہیں cricket It is just not آپ سیاسی حملے کریں لیکن اوچھے وار نہیں… ورنہ مہنگائی کے خلاف تحریک کے نتائج بھی ضائع کر بیٹھیں گے۔
    (کالم نگار قومی و سیاسی امور پر لکھتے ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      عہدہ ختم تو اہمیت ختم

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.