تازہ تر ین

گیس بحران حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ گیس کی عدم فراہمی و بحران حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملک میں 300 سے 400 ملین کیوبک فٹ گیس کی قلت ہوگی، چولہے اور ہیٹر نہیں جلیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں گیس کی قلت کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی گیس کی عدم فراہمی و بحران حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سردی ابھی شروع بھی نہیں ہوئی لیکن گھروں اور کارخانوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، عمران نیازی صاحب کیا اچھے دن لائے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صرف تین وقت گیس کی فراہمی کا اعلان حکومت کی بے حسی اور نالائقی ہے، موجودہ حکومت نے خود اعتراف کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائم کردہ انفرا اسٹرکچر سے گیس کے 14 کارگوز لائے جاسکتے ہیں، ملک میں اس وقت 18 مزید کارگوز کی کھپت ہے لیکن حکومت صرف دس کارگوز منگوا رہی ہے جب کہ اس انفرا اسٹرکچر سے مزید کارگو آسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 300 سے 400 ملین کیوبک فٹ گیس کی قلت ہوگی، چولہے اور ہیٹر نہیں جلیں گے، نہانے کے لیے گرم پانی کو پہلے ہی موجودہ حکومت عیاشی قرار دے چکی ہے، گیس نہ ہونے سے صنعتوں کا پہیہ رُک جائے گا، صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی سے ملک میں پہلے سے موجود تاریخی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain