تازہ تر ین

لاہور میںسموگ کے وار جاری، ائیر کوالٹی انڈیکس 419 ریکارڈ

لاہور (جنرل رپورٹر ) لاہور میں سموگ کے وار جاری، آلودگی نے شہر لاہور کو آلودہ ترین شہر بنا دیا، ایئر کوالٹی انڈیکس نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، شہر میں ایئر کوالٹی اندیکس 419 ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان کے آلودہ شروں میں فیصل آباد 360 اے کیو آئی لیول کے ساتھ دوسرے نمبر پر ،اے کیو آئی لیول کیساتھ ساہیوال کا تیسرا اور کراچی کا دسواں نمبر ہے۔ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے لاہور کی فضا آلودہ ترین ہوگئی۔ گاڑیوں اور فیکٹریوں کے دھویں نے فضا میں سلفر، نائٹروجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھا دی ہے، جس سے شہریوں کیلئے کھلی فضا میں سانس لینا بھی دشوار ہوچکا ہے۔حکومت پنجاب نے اسموگ کو آفت قرار دے دیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اسموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی اسموگ اسکواڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی آلودگی پر بھی کبھی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی لیکن ہماری حکومت اس معاملے پر کام کر رہی ہے۔سموگ سکول کے بچوں پر بھی اثرانداز ہورہی ہے، بچے آنکھوں، سانس اور جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اساتذہ نے سکولوں میں صبح کے وقت اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ طلباکا کہنا ہے صبح کے وقت گلے میں خراش اور سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے اور سموگ سے آنکھوں میں بھی ہر وقت خراش رہتی ہے۔دوسری جانب طبی ماہرین نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ای این ٹی سپیشلسٹ پروفیسر راشد ضیا کا کہنا ہے کہ سموگ کا مسئلہ وقت کیساتھ ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ شہری احتیاتی تدبیر پر عمل کریں۔ سموگ کے دوران شہری بے جا گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain