تازہ تر ین

کرتارپور: نوجوت سنگھ سدھونےدربار صاحب پہنچ کرمذہبی رسومات ادا کیں

نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور آمد راہداری سے پاکستان آئے ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد کا مقصد بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنا ہے۔

بھارت سے آئے 3000سکھ یاتری بھی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ سکھ یاتریوں نے پاکستان کی جانب سے کئے گئےانتطامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے 30 نومبر تک 10 دن کی پیشگی اطلاع کی شرط میں نرمی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے انتہائی مختصر نوٹس پر کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نےسکھ برادری کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہزاروں سکھ ياتری پاکستان ميں مذہبی مقامات ديکھنےآتےہيں،حکومت پاکستان انہیں مذہبی رسومات کی ادائيگی ميں سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain