تازہ تر ین

امریکا کی پاکستان میں جبری مذہب کی تبدیلی کی رپورٹس مسترد کرتے ہیں: طاہر اشرفی

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہاہے کہ ہم امریکا و یورپ کی جانب سے پاکستان میں جبری مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں۔
قرآن اکیڈمی میں علمابورڈ کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے علامہ محمد حسین اکبر ، مفتی راغب نعیمی و دیگر علما کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم و بربریت کے مناظر کیوں نظر نہیں آتے پاکستان اقلیتوں کیلئے جنت ہے۔ پاکستان میں بعض این جی اوز اور اینٹی پاکستان لابی مذہب کی جبری تبدیلی اور اقلیتوں کو مسلم بنانے کیلئے شادیوں پر جو پروپیگنڈا کیاجاتاہے اسے مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا ترقی کی جانب سے گامزن ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر اعتراضات کررہی ہیں جو غلط ہے اگر اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے رقوم سے استعفادہ کرتے ہیں تو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں انکا حصہ ڈالنے سے کیوں ہچکچاتے ہیں۔ او آئی سی دنیا میں مسلمانوں کے خلاف ظلم پر نوٹس لے۔
علامہ محمد حسین اکبر ، مفتی راغب نعیمی اور ضیا اللہ شاہ بخاری نے یو ایس کمیشن فار فریڈم کی جبری مذہب کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ قادیانی دنیا میں پروپیگنڈہ کرتے ہیں کہ پاکستان انہیں بطور غیر مسلم تسلیم نہیں کرتا حکومت جعلی رپورٹیں بنانے والوں کے خلاف ایکشن لے، ان کاکہناتھاکہ عوام ا ور ادارے سب متفق ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain