تازہ تر ین

FIA کی افغان مہاجرین کو قومی شناختی دستاویزات جاری ہونے پر ازسرنو تحقیقات

اسلام آباد (نئیر وحید راوت سے) ایف آئی اے نے افغان مہاجرین کو قومی شناختی دستاویزات جاری ہونے پر از سر نو تحقیقات شروع کر دی ہیں جسکی نگرانی ڈائیریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد وقار چوہان کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق چند عرصہ قبل خفیہ ادارے نے ایک رپورٹ ایف آئی اے کو بھجوائی تھی کہ افغانی باشندوں نے پاکستانی شناختی دستاویزات تیار کر رکھی ہیں جو جعلی ہیں تاہم ان پر کئی افغانی یورپ اور دیگر ممالک منتقل ہو چکے ہیں ذرائع کے مطابق”کئی ایسے افراد جن کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہیں ان کے افغانی پاسپورٹ پر بھارتی ویزے بھی موجود ہیں“ذرائع کے مطابق نادر آکے وجود آنے کے بعد بھی پاکستان میں شناختی دستاویزات جاری کرنے والے ادارے، نادرا کے جعلی شناختی کارڈ مبینہ طور پر سینکڑوں افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیے ہیں، جن میں افغان انٹیلی جنس اہلکار بھی شامل ہیں جسکی بازگشت سینٹ کی داخلہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں بھی سنائی گئی تھی جسکی صدارت سابق سینیٹر طلحہٰ محمود نے کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کئی ایسے افراد جن کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہیں ان کے افغانی پاسپورٹ پر بھارتی ویزے بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسوقت طلحٰہ محمود نے یہ معاملہ تحقیقات کیلئے انٹیلیجنس بیورو کو بھجوایا تھاطلحہٰ محمود نے آئی بی کو بھجوائے گئے خط میں نشاندھی کی تھی کہ 50 سے زائد تاجک شہریوں کو بھی نادرا کارڈ جاری کیے گئے۔ ان تاجک شہریوں کی فہرست بھی ڈی جی آئی بی کو دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے خفیہ ادارے نے بھی سینکڑوں لوگوں کی فہرست فراہم کی۔ مگر اس پر بھی نادرا نے کوئی کام نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ڈی جی آئی بی نے بھی کمیٹی کو پوشیدہ بریفنگ دی تھی جبکہ اجلاس میں نادرا سمیت دیگر اہم اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔مبینہ افغان شہریوں کے پاسپورٹس اور پاکستانی شناختی کارڈز کی تصاویر بھی خفیہ ادارے کے حوالے کی گئی تھیں لیکن نامعلوم وجوہات پر تحقیقات روک لی گئی تھیں جس پر دوبارہ تیزی سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain