تازہ تر ین

پیٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات ، حماد اظہر کا بڑا اعلان

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے واضح کیا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے جائزمطالبات مانیں گے ، ناجائز تسلیم نہیں کریں گے۔

تتیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پمپس ہڑتال کی آڑمیں کچھ گروپس9روپے کا اضافہ چاہتےہیں، چند کمپنیوں کو نوازنے کیلئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جائزمطالبات مانیں گےناجائز تسلیم نہیں کریں گے، عوام کو پریشان کرنا درست نہیں، پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں ہے، آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا مگر جائز مطالبہ تسلیم کیا جائے گا۔

پیٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے، پیٹرول پمپ مالکان عوامی مشکلات کے تحت فیصلے پر نظرثانی کریں۔

یاد رہے گذشتہ روز پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے پہلا رابطہ کیا تھا ، سیکریٹری پیٹرولیم ارشد محمود نے چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع کو فون کیا اور مطالبات کے ‏حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا۔

سیکریٹری پیٹرولیم ارشد محمود کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مارجن سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیج دی ہے ‏سمری کے نکات ابھی نہیں بتائے جاسکتے۔

چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان نے کہا تھا کہ سمری کے نکات معلوم نہ ہونےتک ہڑتال واپس نہیں ‏لیں گے کل ہڑتال ہر صورت میں ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain