آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سنٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور اے ایم سی کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نگا ر جوہر کو بیجز لگائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امن اور جنگ کے ماحول میں صحت کی سہولیات دینے میں اے ایم سی کے کردار کو سراہا ،کورونا وبا کے دوران آرمی میڈیکل کور کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پہلی تھری سٹار جنرل کی بطور کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف عوام کےتحفظ اوربہبود کےلیے پر عزم ہیں،تھری سٹارخاتون جنرل کوکرنل کمانڈنٹ بننےپرفوج اورقوم کوفخرہے جبکہ چیف ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس سٹاف میڈیکل سائنسزمیں طبی رجحانات کواپنائیں۔