بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت امیروں کوریلیف اور غریبوں کوتکلیف دیتی ہے۔
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں کویوم تاسیس مبارک ہو ، پیپلزپارٹی مظلوموں اورغریبوں کی جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےجمہوریت کیلئےسب سےزیادہ قربانیاں دی ہیں ، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے کبھی پیپلزپارٹی کومایوس نہیں کیاہے ، سلیکٹڈ نے پیپلزپارٹی کو پشاور میں جلسےکی اجازت نہیں دی ، آج لوگوں کاجم غفیردیکھ لیں،لوگ پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں۔
چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پشاورجلسہ بھی ناکام رہا ، کاغذی وزیراعلیٰ نے جلسہ رکوانے کی کوشش کی ، غربت اوربےروزگاری کےخاتمےکیلئےپیپلزپارٹی بنائی گئی تھی ، پیپلزپارٹی نےہمیشہ غریبوں کیلئےآوازبلندکی ہے ، آج دیکھ لیں ،پورا پشاور جلسے میں موجودہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نےاس وقت حکومت سنبھالی تھی جب پوری دنیامیں معاشی بحران تھا ، ہم نےبینظیرانکم سپورٹ پروگرام جیسےانقلابی منصوبےشروع کیے ، پیپلزپارٹی حکومت نےپنشن اورتنخواہوں میں اضافہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے3سال سےپی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی مخالفت کررہی ہے، پی ٹی آئی نے ایم ایف ڈیل کا بوجھ عام آدمی پر ڈالا ہے۔