تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور کہا کہ حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنی حکومت کے وزراء کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ تک بیرون ملک کے دورے نہ کریں ، حکومت کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، 3 ماہ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحرانوں کا سامنا ہے۔ ایسی صورتحال میں وزراءغیرضروری بیرونی دورے نہ کریں۔ اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں ۔
دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آئندہ تمام ضمنی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے کرانا لازمی ہیں۔ اگر الیکشن ای وی ایم کے ذریعے نہیں ہوتے تو ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ حکومت اس کو فنڈ نہیں کرسکے گی کیونکہ قانون صرف ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کو مانتا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر قانون کا بھی خیال ہے کہ بادی النظر میں جو حکومت ہے وہ الیکشن کمیشن کو تب ہی فنڈز دی سکے گی جب الیکشنز ای وی ایم کے ذریعے ہوں گے۔ ہم نے ایک کمیٹی بنائی ہے، وزارت قانون اس پر اپنی قانونی رائے دے گی۔ ہم صرف ان ہی انتخابات کو فنڈ کر سکیں گے جو ای وی ایم کے تحت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اس پر بھرپور طریقے سے کام کرے۔ پارلیمان نے چونکہ یہ لازم کیا ہے کہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوں گے لہٰذا اس کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر منتقل کیا جائے۔
لاہور میں ووٹ خریدنے سے متعلق ویڈیوز سامنے آنے پر فواد چودھری نہیں کہا کہ کابینہ نے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جس طرح سینیٹ کی انتخابات میں خریداریاں ہوئیں اگر اس وقت اس پر تیزی سے عمل کیا جاتا تو لاہور کے ضمنی انتخاب میں یہ صورت حال نظر نہ آتی۔ کسی بھی جمہوری ملک میں حکومت سازی کے لیے جہاں انتخابات بنیاد ہوتے ہیں تو وہاں بہت اہم ہے کہ الیکشن کا نظام بھی شفاف ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain