تازہ تر ین

24 سال پہلے سوچا تھا لوگوں کوصحت کی سہولت دیں گے ، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ 24 سال پہلے سوچا تھا لوگوں کوصحت کی سہولت دیں گے۔

 وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن نہ کرنے پراپوزیشن نے تنقید کی ، مکمل لاک ڈاؤن لگا دیتا تو مزدور ، دیہاڑی دارطبقے کا کیا ہوتا؟

انہوں نے کہا کہ ایلیٹ طبقے کوعام آدمی کی کوئی فکرنہیں ، دنیا کورونا کے خلاف حکمت عملی پرہماری پالیسی کی معترف ہے ، انسانیت کا نظام آنے سے خوشحالی آتی ہے ، پہلےانسانیت آتی ہے پھرریاست کے پاس پیسہ آتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا مگرنہیں بنی ، کوئی علاج نہ کراسکے تواس سے زیادہ مشکل وقت نہیں ہوتا ، چاہتا ہوں غریب کوعلاج نہ کرانے کاخوف نہ ہو ، مدینہ کی ریاست میں پیسے نہیں تھے مگرفلاح کے کام کیے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال میں غریبوں کاعلاج ہوا ، لوگ صحت یابی کے بعد دعائیں دیتے تھے ، 24 سال قبل سوچا تھا لوگوں کوصحت کی سہولت دیں گے ، غریب لوگ کینسرکےعلاج کیلئےسب کچھ بیچ دیتےتھے ، مدینہ کی فلاحی ریاست نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لی۔

انہوں نے کہا کہ جب والدہ کو کینسر ہوا تو گھر میں بہت پریشانی ہوئی ، ہمارے پاس وسائل تھے پھر بھی مشکلات سے گزرنا پڑا ، مجھےاپنی والدہ کوعلاج کیلئے بیرون ملک لے کرجانا پڑا ، غریب گھرانے میں بیماری آجائے تووہ بےبس ہوجاتےہیں ، کینسربہت مہنگاعلاج ہے،مریض توجاتاتھاگھروالےبھی تباہ ہوتےتھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain