تازہ تر ین

نیا پاکستان صحت کارڈ 440ارب کا تاریخ ساز فلاحی منصوبہ ہے: عثمان بزدار

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے تعلیم، صحت، سماجی مساوات اور انصاف کی سہولتوں کی منصفانہ فراہمی تحریک انصاف کے منشور میں اولین ہے۔آئین پاکستان میں بھی ان سہولتوں کی یکساں فراہمی کا کہا گیا ہے – ہم ”نیا پاکستان سب کے لئے “کے وعدے کو نبھانے کی جانب قدم اٹھا رہے ہیں ۔ کورونا وباءکے بعد بےشمارمعاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا-ڈینگی اور ٹڈی دل کی آزمائش بھی آئی ۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور وزیر اعظم عمران خان کی ویژنری قیادت میں ہم ان آزمائشوں میں سرخرو ہو کر نکلے ۔انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولتو ں کو بہتر بنانے پر ہماری حکومت نے سب سے زیادہ توجہ دی ہے- ماضی میں شعبہ صحت کو نظر انداز کیا گیا -سابق حکومت میں شعبہ صحت کا بجٹ 169 ارب روپے تھا-ہماری حکومت نے صحت کے بجٹ کو بڑھا کر 399 ارب روپے کر دیا ہے -”نیا پاکستان صحت کارڈ“ پنجاب کے ہر شہری کو ملے گا- اس کارڈ کے ذریعے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے سالانہ مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی- جنوری سے اس کارڈ کو پورے پنجاب میں لانچ کر دیا جائے گا-ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن میں یہ کارڈ پہلے ہی دیا جا چکا ہے -دیگر 7 ڈویژن میں ”نیا پاکستان صحت کارڈ“جنوری سے دیا جائے گا- پنجاب کے 3 کروڑ خاندان اور ساڑھے 11 کروڑ عوام اس کارڈ سے مستفید ہوں گے- ”نیا پاکستان صحت کارڈ“ کے لئے 440 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے – و ہ آج گورنر ہاﺅس میں ”نیا پاکستان سب کیلئے“ تقریب سے خطاب کررہے تھے-انہوںنے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں شعبہ صحت کی بہتری کے لئے پہلی بار خطیر رقم مختص کی گئی ہے – پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار لاہور سمیت پسماندہ اضلاع میں 8مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بن رہے ہیں۔ملتان نشتر ٹو ، ڈی جی خان میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ، رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال ٹواور راولپنڈی میں انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی بن رہے ہیں۔ راولپنڈی اور بہاولپور میں ڈینٹل کالج بنائے جارہے ہیں۔ لاہور میں فیروزپور روڈ پر ایک ہزار بیڈ کا نیا ہسپتال کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے ۔لاہور میں 3 ہسپتالوں کی 4 سو بیڈز کی نئی ایمرجنسیز بنے گی- ہم نے 3 برس میں 25 ہسپتال بنائے ہیں – 158 مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا گیا ہے – چنیوٹ ، حافظ آباد اور چکوال میں نئے ڈسٹرکٹ ہسپتالوںکے ساتھ ساتھ منڈی بہا¶الدین کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نامکمل منصوبے کو ہم نے پایہ تکمیل کو پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ3 سال میںہم نے 78نئی صحت کی سہولتیں قائم کیں۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیلیج میں ہیلتھ کے 91نئے ترقیاتی منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔مزدور اور محنت کش طبقے کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیںفراہم کرنے کے لئے نئے ہسپتال بنانے پر بھی توجہ دی گئی۔انہوںنے کہا کہ PESSI کے آغازسے52سال یعنی2018ءتک پنجاب میں 14سوشل سیکورٹی ہسپتال تھے۔ ہم نے صرف تین سال میں 9نئے ہسپتال بنائے۔اب صوبہ میں 23سوشل سیکورٹی ہسپتال ہیں جہاں ہر رجسٹرڈ مزدور اور محنت کش کو مفت علاج معالجے کی بہترین سہولتیں میسر ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ’ ’نیا پاکستان سب کے لئے “وزیر اعظم عمران خان کا ریاست مدینہ کے قیام کی جانب ایک احسن اقدام ہے – انشاءاللہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain